قومی خبریں

خواتین

حماس کی جانب سے اسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

طاہر النونونے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوگئے

غزہ :حماس نے اسرائیل پر معاہدے کی طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کا الزام عائدکیا ہے۔حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے مشیر طاہر النونو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے معاہدے کی بہت سی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ اسرائیل نے امدادی ٹرکوں کے غزہ میں داخلے کی شرائط پرعمل نہیں کیا، اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کے لیے طے شدہ معیار پر بھی عمل نہیں کیا۔طاہر النونو کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک سے زائد مقامات پر فائرنگ کی۔ قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوگئے۔
حماس رہنما کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی معاہدے کی شرائط پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیل اور اقوام متحدہ کوپیغام دے رہے ہیں کہ کوئی بھی عذر ناقابل قبول ہے۔ ہم ثالث کے کردار کے لیے تیار ہیں۔ نئے معاہدوں تک پہنچنے کے لیے سنجیدگی سے راہیں تلاش کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے سے متعلق قابضین کی بات دھوکا ہے۔ غزہ میں حماس موجود ہے اور اس کی جڑیں فلسطینی عوام میں ہیں۔دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہیکہ طبی اور غذائی امداد کے 50 ٹرک اور ایمبولینس گھنٹوں سے انتظار میں ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔خیال رہےکہ غزہ میں 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا آج دوسرا روز ہے۔ میڈیاکے مطابق خان یونس میں ایندھن اور گیس ملنے کے منتظر فلسطینیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور خالی بوتلیں اور گیس سلنڈر اٹھائے فلسطینی گھنٹوں سے انتظار میں بیٹھے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *