
بی جے پی پنجاب میں جیتنے کا خواب چھوڑ دے :بھگونت مان
نئی دہلی/پنجاب، 17اپریل(میرا وطن نیوز )
پنجاب میں محض تین دن کے اندر عام آدمی پارٹی کے دو لیڈروں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری کے بعد پار ٹی نے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی سرکار کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ پہلے آپ کے راجیہ سبھا ر کن ڈاکٹر اشوک مِتّل اور اب کابینہ وزیر سنجیو اروڑا کے گھر ای ڈی کی ریڈ پر پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال سمیت دیگر لیڈروں نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دن میں یہ آ پ کے لیڈر پر دوسری ای ڈی ریڈ ہے۔ پو را ملک دیکھ رہا ہے کہ وزیر اعظم اقتدار کے لیے کتنی اوچھی سیاست کر رہے ہیں۔
اروند کجریوال نے ایکس پر کہا کہ تین دن میں یہ دوسری ای ڈی ریڈ ہے۔ کیا وزیرِ اعظم بتائیں گے کہ اب تک آپ لیڈروں کے یہاں جتنی بھی بے شمار ریڈز ہوئیں، ان میں کتنا کالا دھن ملا؟ کیا ایک رو پیہ بھی ملا؟ پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ آپ صرف اقتدار کے لیے کتنی اوچھی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت گر کر اب چھٹے مقام پر آ گئی ہے، روپیہ مسلسل کمزور ہو رہا ہے، لوگوں کے رو ز گار ختم ہو رہے ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، لیکن مودی سرکارکے پاس اپوزیشن لیڈروں کے گھر وں پر ای ڈی بھیجنے کے سوا کوئی وقت نہیں ہے۔ کیا ملک اس طرح آگے بڑھے گا؟
وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے ایکس پر کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی سرکار مسلسل جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ای ڈی کی چھاپہ ماری صرف انہی ریاستوں میں کیوں ہو رہی ہے جہا ں بی جے پی برسرِ اقتدار نہیں ہے؟ عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں اور فلاحی کام کرنے والوں کو یا تو ای ڈی کے نوٹس بھیجے جاتے ہیں یا جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ لیکن بی جے پی یہ یاد ر کھے کہ جمہوریت کو خوف اور دبا ¶ سے کچلا نہیں جا سکتا۔
بھگونت سنگھ مان نے کہا کہ پنجاب کی انقلابی سرزمین سے میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جہاں بھی ظلم ہوگا ہم ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔ بی جے پی ای ڈی، سی بی آئی اور الیکشن کمیشن کے سہارے پنجاب انتخابات جیتنے کا خواب چھوڑ دے۔ پنجابی سر کٹا دے گا مگر خوف کے آگے نہیں جھکے گا۔ یہ لڑائی کسی ایک فرد کے لیے نہیں بلکہ ملک اور آئین کو بچانے کے لیے ہے، اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم پوری ایمانداری کے ساتھ عوام اور ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔
آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے ایکس پر کہا کہ مودی جی کے طوطے سرگرم ہو گئے ہیں۔ پنجاب انتخابات سے پہلے انہیں کئی بار پنجاب کا دورہ کرنا پڑے گا۔ وزیر سنجیو اروڑا کے خلاف کار روائی آمریت ہے۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے ایکس پر کہا کہ ای ڈی نے اب پنجاب کے وزیر سنجیو اروڑا کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ یہ ایک واضح پیٹرن ہے۔ بی جے پی اسی طرح ریاستی انتخابات کی تیاری کرتی ہے۔آپ کی سینئر لیڈر اور دہلی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف آتشی نے کہا کہ گزشتہ تین دن میں یہ دوسری کارروائی ہے۔ پہلے اشوک مِتّل اور اب سنجیو اروڑا کے یہاں ای ڈی کی ریڈ ہوئی ہے۔عام آدمی پارٹی کے قومی میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا نے کہا کہ تین دن میں پنجاب میں آپ کے خلاف ای ڈی کی یہ دوسری ریڈ ہے۔ اب کابینہ وزیر سنجیو اروڑا کے یہاں ای ڈی نے چھاپہ مارا ہے۔
No Comments: