
نئی دہلی، 17 اپریل(میرا وطن نیوز )
دہلی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پردیش کانگریس صد ر دیویندر یادو نے بی جے پی کی ’ٹرپل انجن سرکار‘کی مذمت کی۔ انہوں نے جمہوری اداروں کو درپیش خطرات کے خلاف ’زیرو ٹالرینس‘کی پالیسی کو ترجیح دینے اور قانون سازی کے عمل کے وقار کو برقرار رکھنے کے بہانے اپنے ہی لیڈروں کو ‘Z-Plus’ سیکورٹی فراہم کرنے پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوںنے زور دے کر کہا کہ پہلے دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا اور اس کے بعد اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا کو ‘Z-Plus’ سیکورٹی کور دے کر، بی جے پی نے واضح طور پر یہ ظاہر کیا ہے کہ قومی راجدھانی اس وقت ایک غیر محفوظ جگہ ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ وجیندر گپتا کو ‘Z-Plus’ سیکورٹی دینے کے پیچھے کی وجہ ای میل کے ذریعے مو صو ل ہونے والی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کی ایک بڑی خلاف ورزی ہے جس میں ایک نامعلو م شخص قانون ساز اسمبلی کے احاطے تک رسائی حاصل کرنے اور اسپیکر کی گاڑی کے اندر ایک مشکوک چیز کو کامیابی کے ساتھ رکھنے میں کامیاب ہوا۔ ’میں مرکزی وزارت داخلہ سے پوچھنا چاہوں گا: کیا سیکورٹی ایجنسیوں نے آئی ایس آئی کی طرف سے مبینہ طور پر بھیجے گئے دھمکی آمیز ای میلز کی بھی چھان بین کی ہے؟ اگر واقعی تحقیقات کی گئی تھی، تو اس کے نتائج کو عام کیوں نہیں کیا گیا؟ دہلی اسمبلی اسپیکر ، جمہوری اداروں، اسکولوں، کالجوں، کالجوں اور دیگر اداروں کو بم اڑانے کی مسلسل دھمکی ملنے کے باو جو د کوئی کارروائی نہیں ہونا سیکورٹی ایجنسیوں کی ناکامی عیاں ہوتی ہے
No Comments: