Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دوارکا میں 805.99 کروڑ کی لاگت سے جدید ترین میڈیکل کالج بنایا جائے گا: ریکھا گپتا

سالانہ 250 ایم بی بی ایس سیٹیں ہوں گی، کیمپس میں جدید ہاسٹلز اور رہائشی بلاکس ہوں گے

نئی دہلی،7مئی (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اعلان کیا کہ دہلی سرکاردوارکا کے اندرا گاندھی اسپتال کے احاطے میں طلباءکے لیے ہاسٹل کی سہولیات کے ساتھ ایک جدید ترین میڈیکل کالج قائم کر رہی ہے۔ اس مہتواکانکشی پروجیکٹ کی کل تخمینہ لاگت 805.99 کروڑ روپے ہے۔ اس منصوبے کی منظوری حال ہی میں ان کی زیر صدارت اخراجات کی مالیاتی کمیٹی (ای ایف سی ) کی میٹنگ کے دوران دی گئی۔ اس منصو بے کو مکمل کرنے کا ہدف سال 2028 مقرر کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں تقریباً 1,17,246 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیرات شا مل ہوں گی۔ اس میں تقریباً 34ہزارمربع میٹر پر پھیلے ایک تہہ خانے کی تعمیر بھی شامل ہے
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت میڈیکل کالج کے ساتھ مرد اور خواتین طلباءکے لیے الگ الگ ہاسٹلز، فیکلٹی ہاو ¿سنگ اور ایک جدید اکیڈمک بلاک بھی تعمیر کیا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ دہلی میں ڈا کٹروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے معیار میں جامع بہتر ی لانے کی طرف ایک فیصلہ کن قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ میڈیکل کالج کو نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی ) کے مقرر کردہ معیارات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تیار کیا جائے گا۔ اس سے ادارے میں ایم بی بی ایس کی سالانہ 250 نشستوں کی دستیابی یقینی ہوگی۔ ابتدائی مرحلے میں 150 طلباءکے بیچ کے ساتھ تعلیمی سیشن شروع ہوں گے۔۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *