
نئی دہلی: 07 مئی (میرا وطن نیوز )
دہلی وزیر محنت اور روزگار کپل مشرا نے جمعرات کو بسائی داراپور کے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتا ل میں ملک کے نئے لیبر کوڈ کے تحت 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مزدوروں کے لیے سا لا منہ صحت کی جانچ کی پہل کے آغاز کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی سماجی تحفظ اور صحت کی سہولیات دہلی سرکارکی اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر کپل مشرا نے کہاکہ اس اسکیم کے تحت 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو سب سے زیادہ کمزور سمجھا جاتا ہے۔ اگر صحت کی جانچ کو فعال طور پر کرایا جائے تو بروقت طبی علاج کیا جا سکتا ہے ۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کام کرنے والے بھائیوں اور بہنوں کو – ان کے خاندانوں کے ساتھ ساتھ، صحت کے بڑے بحرانوں سے محفوظ رہیں۔ وزیر محنت نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ملک بھر میں محنت کشوں کے لیے جو پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں، انفراسٹرکچر تیار کیا جا رہا ہے اور جو قوانین بنائے جا رہے ہیں ۔
کپل مشرا نے کہا کہ مرکزی سرکار کی اسکیمیں راجدھانی میں پوری تیزی اور افادیت کے ساتھ نافذ کی جا ئیں گی۔ مزید برآں، دہلی ان تاریخی اقدامات کو انجام دینے میں ایک رول ماڈل کے طور پر کام کر ے گا۔ دہلی سرکار بھی تمام نئے لیبر کوڈز کو فوری طور پر نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر محنت نے کہا کہ مرکزی سرکارکی ہدایات اور تجاویز پر عمل کرتے ہوئے دہلی سرکار اصلاحات کو لاگو کرنے پر مسلسل کا م کر رہی ہے۔ دہلی کی خواتین ورک فورس کو فائدہ پہنچانے کے لیے خاص طور پر کئی ضابطوں میں ترمیم کی گئی ہے
No Comments: