Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

پونم پانڈے زندہ ہیں!ویڈیو شئر کرزندہ ہونے کی خود تصدیق کی

اداکارہ نے کہا کہ دیگر کینسروں کے برعکس، سروائیکل کینسر سے صحت یابی ممکن ہے

ممبئی:مشہور اداکارہ پونم پانڈے کی موت کے معمہ سے پردہ اٹھ گیا۔ دراصل اداکارہ نے خود انسٹا پر ویڈیو شیئر کر کے انکشاف کیا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور وہ سروائیکل کینسر سے نہیں فوت نہیں ہوئی ہیں۔
اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پونم پانڈے نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی موت کی فرضی خبر کیوں پھیلائی تھی۔ پونم پانڈے نے کہا، ’’آپ سب کے ساتھ ایک اہم بات شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ میں یہاں زندہ ہوں، سروائیکل کینسر نے مجھے نہیں مارا، لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اس نے ہزاروں خواتین کی جانیں لے لی ہیں، جنہیں اس بیماری سے نمٹنے کے طریقے کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دگیر کینسروں کے برعکس، سروائیکل کینسر سے صحت یابی ممکن ہے۔ اہم چیز ایچ پی وی ویکسین ہے اور اس کی تشخیص بروقت کی جائے۔ ہمارے پاس اس بات کو یقینی بنانے کے ذرائع ہیں کہ اس بیماری سے کسی کی جان نہ جائے۔ آئیے تنقیدی بیداری کے ساتھ ایک دوسرے کو بااختیار بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر خاتون کو اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ اداکارہ نے اپنے بائیو میں ایک لنک شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *