
نئی دہلی،13مئی (میرا وطن نیوز )
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) کے امتحانات میں طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔سمپورنندا سرودیہ گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول 1-یمنا وہار کی طالبہ زوبیہ عباس نے با رہویں کلاس میں87 فیصد نمبرات حاصل کر کے شا ند ار کامیابی درج کی ہے۔ زوبیہ نے انگریزی میں 84،ہندی 85،پولٹیکل سائنس 77،جغرافی85، پینٹنگ 92اور اردو میں 85نمبر حاصل کئے ہیں ۔زوبیہ کی اس کامیابی کو ان کی محنت، لگن اور اساتذہ کی صحیح رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ طالبہ کی اس کامیابی پر والد آغا قمر عباس اور والدہ نسیم فاطمہ نے زوبیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کے اچھے مستقبل کے لئے دعا کی ہے ۔
اس موقع پر زوبیہ عباس نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین کی دعاو ¿ں کے ساتھ اساتذہ کی رہنمائی کو بتایا ہے ۔طالبہ کی بڑی بہن زویا عباس نے پچھلے سال بارہویں کلاس پاس کی تھی اور فی الحال تہران میں ایران یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کر رہی ہیں ۔زوبیہ عباس مرحوم حاجی برکت علی کے تعلیمی گھرا نے سے تعلق رکھتی ہیںاور اس گھرانے میں مرحوم سمیت دہلی اور اتر پردیش میں کئی اساتذہ ہوئے ہیں ۔ اس وقت زوبیہ کے والد آغا قمر عباس دہلی میونسپل کارپوریشن کے مصطفی آباداسکول فرسٹ میں ٹیچر ہیں جنہو ں دہلی یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج اور جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے ۔ زوبیہ عبا س فائن آرٹس شعبہ میں جانا چاہتی ہیں اور فی الحال جامعہ میں بی ایف اے میں داخلے کے لئے تیاری کر رہی ہیں ۔
No Comments: