Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پرانے طلبا کے ذریعہ نئی پہل کا آغاز کیا گیا

راجیہ سبھا رکن اور ایلومنی جامعہ جاوید علی خان نے تاریخی پہل کی

اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے طالبات کے ہوسٹل کےلئے دیے 50لاکھ
دہلی میونسپل کارپوریشن کے سینٹرل کے زون ڈپٹی کمشنر کو لکھا خط
ڈپٹی کمشنر ،جامعہ انتظامیہ سے رابطہ کر کے ہوسٹل کےلئے رقم جاری کریں
ان کے ایم پی لیڈس فنڈ سے طالبات کےلئے 16بستروں والے ہوسٹل کی تعمیر ہو
جامعہ برادری میں خوشی کی لہر ،جاوید علی خان کو مبارکباد دینے والوں کاسلسلہ جاری
جوہر ڈنر 2025میں منعقد تقریب میں وعدہ کرنے والے دیگر ایلومنی سے فنڈس دینے کی اپیل

نئی دہلی،16مئی( میرا وطن نیوز )
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ اور یونیورسٹی کے پرانے طلبا کے ذریعہ ایک نئی پہل کا آغازہواہے۔حالا نکہ اس کی شروعات پچھلے سال دسمبر مہینے میں جامعہ ا یلو منائی کی جا نب سے جشن جوہر ڈنر 2025 کے موقع پر اسکول احاطے میں منعقد تقریب سے ہی ہو گئی تھی ،جس میں پرانے طلبا نے وا ئس چانسلر کچھ مطالباتی مشوروں کے ساتھ یونیورسٹی کے فروغ میں ا نہیںاپنا پورا تعاون دینے کی یقین دہانی کرا ئی تھی ۔بہر حال راجیہ کے سبھا رکن جاوید علی خان نے باقاعدہ عملی جامع پہنا تے ہوئے جامعہ ملیہ اسلا میہ کو ا پنے ایم پی لیڈس فنڈ سے رقم مختص کر دی ہے ۔ان کی اس عملی پہل سے جا معہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اوراسے تاریخی فیصلہ سے تعبیر کرتے ہوئے پرانے اور نئے طلباکے ذریعہ اپنے محبو ب لیڈر جا و ید علی خا ن کو سوشل میڈیا اور واہٹس ایپ گروپ کے ساتھ مو با ئل پر مبارکباد کے پیغا مات بھیجے جا ر ہے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ جامعہ ایلومنی اوراتر پردیش سے سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن جاوید علی خان نے نئے فائنا شیل ایئر میں اپنے ایم پی لیڈس فنڈ سے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاتھا۔ آج 16مئی 2026 کو راجیہ سبھا رکن جاوید علی خان نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے سینٹرل زون لاجپت نگر نئی د ہلی کے ڈ پٹی کمشنر کو تحریری خط لکھا ہے ۔انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ ’میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسکولی طالبات کے لئے 16بستر وں و ا لے ہوسٹل کی تعمیر (رائٹ ونگ ) کےلئے اپنے ایم پی لیڈس (MPLADS) فنڈ سے 50لاکھ رو پے کی رقم مختص (diverting)کر رہا ہوں ۔میری ’آپسے درخواست ہے کہ برائے مہر بانی جامعہ انتظا میہ (jamia Authorities)کے ساتھ رابطہ کرکے مذکورہ مقصد کے لئے رقم جار ی کریں ۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال دسمبر مہینے میں جامعہ ایلومنائی کی جانب سے جامعہ اسکول میں جشن جوہر 2025کے مو قع پرجامعہ ایلومنی اورراجیہ سبھا کے رکن جاوید علی خان نے اپریل یا مئی میں ا پنے ایم پی فنڈ سے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاتھا۔ انہوں نے جامعہ کے سابق طلباءکے انتخابا ت کو دو با رہ شروع کر نے کے ساتھ ساتھ طویل عرصے سے معدوم جامعہ اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابا ت کرائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔بہر حال اب جاوید علی خان نے اپنے ایم پی لیڈس فنڈ سے 50لاکھ رو پے یونیو رسٹی طالبات کے لئے 16بستروں والے ہوسٹل کی تعمیر کے لئے دے کر کے اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ہے ۔
حالانکہ اسی سال فروری میں وائس چانسلر کی زیرصدارت ہوئی میٹنگ میں جشن جوہر ڈنر م تقریب کے دوران سامنے آئے کئی اہم نکات پر از سر نو غور کیا گیا تھااور ان پر کس طرح آگے بڑھا جائے لائحہ عمل تیار کرنے پر غور و فکر کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔دلچسپ یہ ہے کہ دسمبر میں ہوئی تقریب میں سینئر سابق طا لب علم اور اتر پردیش قانون ساز کونسل کے رکن شاہ عالم گڈو جمالی نے اس بات کا عہد کیا تھاکہ جامعہ میں نئے منصوبے شروع ہونے کی صورت میں وہ اپنی جانب سے اور سابق طلبہ کے تعاو ن سے 100 کروڑ روپے جمع کریں گے۔ انہوں نے جامعہ اسکول ہاسٹل میں ضروری کا مو ں کے لیے ذاتی طور پر تعاون کرنے کابھی وعدہ کیا تھا ۔
ممبر پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی نے نے جامعہ میں اہم منصوبوں کے لیے اپنے ایم پی لیڈس فنڈ سے فنڈز فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیاتھا۔سابق راجیہ سبھا ایم پی ، اتر پردیش کے سابق کابینہ وز یر ،ایم ایل اے اور یو پی اسمبلی میں پارٹی لیڈرکمال اختر نے جامعہ ایلومنائی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تھا۔اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے مقامی طلبہ کے لیے اسکولوں کے قیام اور ان کے بہتر انتظام کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جامعہ کو ادارہ جاتی منصوبوں کے لیے فنڈنگ کی کمی کا سامنا نہ ہو۔ ساتھ ہی ایلومنائی کی کمیٹی تشکیل کرنے کی مانگ کی تھی تاکہ وہ یونیورسٹی کے پروجیکٹس میں شراکت دار بن کر ہر ممکن تعاون کرسکیں ۔بلیماران کے ایم ایل اے اور سابق وزیر دہلی عمران حسین نے کمیٹی بنانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھاکہ ہم سب مل کر منصوبے کے لیے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔ بہر حال جاوید علی خان کے اس تاریخی قدم سے مذکورہ ایلومنی پر بھی اپنا وعدہ نبھانے کا دباﺅ بڑھ گیا ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *