Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ کے چار طلبا انجینئرنگ میں روپا اہل بجاج اسکالر شپ کےلئے منتخب

نئی دہلی ،14مئی (میرا وطن نیوز )
جامعہ ملیہ اسلایہ کے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی چار طالبات بجاج آٹو لمٹیڈ کی انجینئرنگ کے میدان میں پہل موقر روپا راہل بجاج اسکالر شپ برائے خواتین کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔ اس کا مقصداہم تکنیکی علوم میں انجینئرئنگ کی تعلیم کو جاری رکھنے میں ہونہار طالبات کو بااختیار بناناہے۔
اسکالرشپ پروگرام میں چار سال میں آٹھ لاکھ کی مالی اعانت کی فراہمی اس کے ساتھ ساتھ صنعت کو د یکھنے سمجھنے کے مواقع،مینٹورنگ کے مواقع،زندگی کی مہارتوں کی تربیت اور نئی مینوفیکچرنگ ٹکنالوجی کو سمجھنا شامل ہے۔یہ پہل ہندوستان کی مینوفیکچرنگ اور متعلقہ شعبوں میں خواتین ماہرین کی شرکت کو مضبوطی فراہم کرنا چاہتی ہے۔
اس دوران جن طالبات نے انتہائی مقابلہ جاتی اور باوقار اسکالرشپ حاصل کی ہے ،ان میںادیبہ فاطمہ ،ڈپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرئنگ 36,056 روپے، صوفیہ انصاری،ڈپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس (وی ایل ایس آئی ڈیزائن اینڈ ٹکنالوجی)1,52,875روپے ،ہباصالحہ کے ،ڈپا ر ٹمنٹ آف میکانیکل انجینئرنگ 50,725 اور صوفیہ صید، ڈپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ 19,225روپے شامل ہیں۔
جامعہ سے طلبہ کا منتخب ہونا ،یونیورسٹی کے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں علمی فضیلت اور صلا حیتو ں کے نشو ونما اور انہیں پروان چڑھانے کی مخلصانہ کوششوں کا غماز ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے منتخب طالبات کو مبارک باد دی ہے اوران کے علمی و پیشہ ورانہ زندگی میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *