Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سی بی ایس ای کے 12ویں کے نتائج کا اعلان

85.2 فیصد طلبہ پاس، لڑکیوں نے پھر بازی ماری

نئی دہلی، 13 مئی (میرا وطن نیوز)
سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے بدھ کو 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس سال مجموعی طور پر 85.20 فیصد طلباءنے امتحان پاس کیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.19 فیصد کم ہے۔ امتحانی نتائج میں لڑکیوں نے لڑکوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بورڈ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال 17,80,365 طلباءنے رجسٹریشن کروائی جن میں سے 17,68,818 نے امتحان میں شرکت کی۔ جن میں سے 15,07,109 طلباءکامیاب قرار پائے۔ پاس ہونے کا تناسب 3.19 فیصد کم ہو کر 2025 میں 88.39 فیصد سے 2026 میں 85.20 فیصد ہو گیا۔
سی بی ایس ای کے مطابق، لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب 88.86 فیصد تھا، جبکہ لڑکوں کا پاس فیصد 82.13 فیصد تھا۔ اس طرح لڑکیوں نے لڑکوں کو 6.73 فیصد پیچھے چھوڑ دیا۔علاقائی کارکردگی ترویندرم کے علاقے کے لیے سب سے زیادہ رہی، جس میں 95.62 فیصد طلباء پاس ہوئے، اس کے بعد چنئی، بنگلورو اور وجئے واڑہ کے علاقے ہیں۔ دہلی ویسٹ ریجن میں 92.34 فیصد اور دہلی ایسٹ ریجن کا پاس فیصد 91.73 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
مجموعی طور پر، دہلی کے علاقے میں 91.97 فیصد پاس ہونے کا فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پریاگ راج میں سب سے کم 72.43 فیصد پاس ہونے کا فیصد رہا۔بیرون ملک سی بی ایس ای اسکولوں کا پاس فیصد 90.50 فیصد رہا۔ معذور طلباء(سی ڈبلیو ایس این) کے پاس ہونے کا تناسب 90.16 فیصد تھا۔
بورڈ نے رپورٹ کیا کہ اس سال 163,800 طلباءکو کمپارٹمنٹ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جو کل امیدوا روں کا 9.26 فیصد ہے۔ مزید برآں، 94,028 طلباءنے 90 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے جبکہ 17,113 طلباءنے 95 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔
اسکول کی کارکردگی کے حوالے سے، کیندریہ ودیالیوں (کے وی ) کے بہترین نتائج تھے، جن میں 98.55 فیصد طلبہ پاس ہوئے۔ جواہر نوودیہ ودیالیہ (جے این وی) کا پاس فیصد 98.47 فیصد رہا۔ سرکاری اسکولوں کا پاس فیصد 89.55 فیصد، سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کا پاس فیصد 86.07 فیصد، ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کا پاس فیصد 85.55 فیصد، اور آزاد اسکولوں کا پاس فیصد 84.22 فیصد رہا۔
سی بی ایس ای نے کہا کہ طلباءکی ڈیجیٹل مارک شیٹس، مائیگریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات ڈیجیلا کر کے ذریعہ دستیاب کرائے گئے ہیں۔ طلباءبورڈ کی آفیشل ویب سائٹ اور ڈیجیلاکر پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سی بی ایس ای کلاس 12 کے بورڈ امتحانات 17 فروری سے 9 اپریل تک منعقد ہوئے تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *