Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آئی سی ایس ای (بورڈ) کے دسویں کلاس کے امتحانات میں عادل اسلام کی نمایاں کامیابی

سینٹ مچیلس اسکو ل فار بوائز سلی گڑ ی کے طالب عادل آل انڈیا ٹاپر رینک 4-حاصل کی

جامعہ ایلومنی گلریز اسلام کے بیٹے عادل اپنی والدہ عافیہ آفرین سے ترغیب لیتے ہوئے ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں

نئی دہلی ،2مئی (میرا وطن نیوز)
’دی انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای )کے ذریعہ حالیہ میںجاری دسویں کلا س کے امتحانات میں طالب علم عادل اسلام نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے اپنے اسکو ل اور والدین کا نام روشن کیا ہے ۔آئی سی ایس سی( بورڈ) 2026میں سینٹ مچیلس اسکو ل فار بوائز سلی گڑ ی کے طالب علم عادل نے آل انڈیا ٹاپر ر ینک ۔4 حاصل کی ہے۔طالب علم عادل اسلام نے 99.4 فیصد نمبرحاصل کرتے ہوئے تمام طلبہ ا ور طالبات کے سا منے مثال پیش کی کہ محنت و لگن سے بلندیوں پر پہنچا جاسکتا ہے ۔عادل اسلام نے انگریز ی میں 98 ،حساب 100،ایس سی آئی 99،ایچ سی جی 100،ہندی 97اور سی ٹی اے میں 100نمبر حاصل کئے ہیں ۔
واضح رہے کہ طالب علم عادل اسلام کے والد گلریز اسلام نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے ۔ جامعہ ایلومنی گلریز اسلام بین الاقوامی ادارے’ اقوام متحدہ ‘میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔طالب علم کی والدہ عافیہ آفرین ایم بی بی ایس (ڈاکڑ ) ہیں اور عادل اسلام بھی میڈیکل کے شعبے میں تیاری کریں گے ۔عادل اسلام اپنی والدہ سے ترغیب لیتے ہوئے ڈاکٹر بن کر معاشرے کی خدمت کر نا چاہتے ہیں ۔ طالب علم عادل اسلام کی اس نمایاں کامیابی پر اسکول پرنسپل،وائس پرنسپل ،ا سا تذہ اور اسٹاف نے مبارکباد پیش کی ۔اس کے ساتھ ساتھ جامعہ ایلومنی نے عادل اسلام کو آل انڈیا سطح پر چوتھی رینک حاصل کرنے پر طالب علم کے ساتھ اس کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عادل کے مستقبل کے لئے دعا کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *