
جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی علی الصبح سیکورٹی فورسز نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر 2 ملی ٹنٹوں کو مار گرایا۔ جموں نشین ایک دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل برٹوال نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی پر گڑھی بٹالین علاقے میں […]
ممبئی:پٹنہ اور بنگلورو کے بعد اپوزیشن اتحاد ‘اِنڈیا کی اگلی میٹنگ ممبئی میں کرنے کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔ بنگلورو میں ہوئی گزشتہ میٹنگ کے بعد ہی اگلی میٹنگ ممبئی میں کرنے کی بات کہی گئی تھی، اور اب شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے […]
نوح:نوح تشدد کیس میں ہریانہ کے عآپ (عام آدمی پارٹی) لیڈر جاوید احمد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے لیے پارٹی کے سینئر نائب صدر انوراگ ڈھانڈا نے وضاحت کرتے ہوئے بی جے پی پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے لوگوں نے بی جے پی […]
وارانسی: آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے اتر پردیش کے وارانسی ضلع میں اتوار کو لگاتار تیسرے دن گیانواپی کمپلیکس میں سروے کا کام شروع کیا۔ دریں اثنا، مسلم فریق نے اس عمل سے علیحدگی کا انتباہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ سروے کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔سرکاری وکیل […]
بھوپال: ملک کی معروف شاعرہ انجم رہبر نے اتوار کے روز مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے ریاستی صدر کمل ناتھ کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ شاعرہ انجم رہبر سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کی بھوپال میں واقع رہائش گاہ پر کانگریس میں شامل ہوئیں۔ خیال رہے کہ […]
نوح: میوات میں ہوے تشدد کی آڑ میں فرقہ پرستوں کی انتہائی اہم کوکوشش ناکام ہوگئی ہے۔ علاقہ کی جاٹ برادری نے تشدد سے خود کو علیحدہ کرتے ہوئے کہا کہ میواتی ان کے بھائی ہیں اور وہ ان کے خلاف تشدد پر آمادہ نہیں ہوں گے۔ امر اجالا کی ایک رپورٹ کے مطابق جاٹوں […]
میوات: ہریانہ پولیس نے نوح ضلع میں حالیہ جھڑپوں کے دوران نلہر مندر میں پھنسی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے دعووں کی تردید کی ہے اور اسے ‘جھوٹی کہانیقرار دیا ہے۔ جنسی ہراسانی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے روہتک رینج کے اے ڈی جی پی ممتا سنگھ نے کہا کہ سوشل […]
شکاگو:امریکہ کے شکاگو میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے ہفتہ کو حیدرآباد کی اس خاتون کو علاج اور سفری مدد کی پیشکش کی ہے جو گزشتہ ہفتہ سڑکوں پر بھکمری کی حالت میں پائی گئی تھی۔ ہندوستانی قونصلیت نے کہا کہ وہ ’فٹ‘ ہے۔قونصلیٹ نے ایک ٹوئٹ میں کہا، خوشی ہے کہ ہم سیدہ زیدی […]
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کا عملی طور پر آغازکیا۔اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں 508 ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھاگیا۔ اس موقع پروزیر اعظم نے ریلوے اسٹیشنوں پر عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور […]
امپھال: منی پور میں تشدد کی آگ لگاتار بھڑک رہی ہے اور آئے روز ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ بشنو پور ضلع میں تازہ ترین تشدد میں 6 لوگوں کی جان گئی اور 16 زخمی ہوئے۔ حملہ آوروں نے بندوقوں اور مارٹروں سے حملہ کیا تھا، جس کے بعد فوج نے جوابی کارروائی شروع کر دی۔ […]