
نئی دہلی ،7ستمبر (میرا وطن نیوز )
میئر پرویش واہی نے اتوارکو ستیہ نکیتن میں ہونے والے المناک واقعہ کے ردعمل میں دہلی میونسپل کارپو ریشن کی طرف سے سخت ایکشن لیا گیا۔ کار انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر (ساﺅتھ زون)، سپرنٹنڈنگ انجینئر (بلڈنگ)، ایگزیکٹو انجینئر (بلڈنگ)، اسسٹنٹ انجینئر (بلڈنگ ) اور جونیئر انجینئر (بلڈنگ) کو معطل کردیا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر پہلی مثال ہے جہاں ڈپٹی کمشنر سے لے کر جونیئر انجینئر تک کے عہدیداروں کو فوری طور پر معطل کیا گیا ہے، جس نے یہ ظاہر کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر میئرپرویش واہی نے ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت کے ساتھ پریس کانفرنس میں کے دوران کہا کہ ستیہ نکیتن کا واقعہ انتہائی سنگین اور المناک ہے۔ اس طرح کے واقعات کسی بھی سطح پر ناقابل قبو ل ہیں، اور فی الحال اس معاملے کی مجسٹریل انکوائری جاری ہے۔ اگرچہ عمارت کو ‘خطرناک’ کے طور پر درجہ بندی نہیں کیا گیا تھا، لیکن عمارت کا مالک تہہ خانے میں کام کر رہا تھا۔میئر نے دہلی کے رہائشیو ں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں یا تجارتی جگہوں میں کوئی ایسی تبدیلی نہ کر یں جس سے عمارت کی ساختی سالمیت پر سمجھوتہ ہو یا جان و مال کو خطرہ ہو۔
میئر پرویش واہی نے واضح کیا کہ بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی یا چار منزلہ سے زیادہ عمارتوں کی تعمیر کے خلاف قواعد کے مطابق فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں اس طرح کی غیر مجاز سرگرمیاں سامنے آئیں گی وہاں متعلقہ اہلکاروں کا احتساب کیا جائے گا اور اگر غفلت پائی گئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ نارتھ ویسٹ زون نے زیر تعمیر عمارتوں اور خستہ حال عمارتوں کی حفاظت کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔میئر نے بتایا کہ نے تمام متعلقہ افسران کو خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کا تازہ سروے کرنے کی ہدایت دی ہے۔
No Comments: