قومی خبریں

خواتین

ای ڈی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالتی حراست میں بھیجے گئے کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلیٰ اب 15 دنوںتک تہاڑجیل میں رہیں گے

نئ دہلی :منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد ای ڈی نے انہیں دہلی کی راؤز ایونیو عدالت میں پیش کیاجس کے بعد عدلت نے انہیں 15 دنوں عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 21 مارچ کی رات کو گرفتار کیا تھا۔ اگلے دن یعنی 22 مارچ کو عدالت نے کیجریوال کو 28 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا۔ پھر 28 مارچ کو انہیں یکم اپریل تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا تھا، اور آج دوسری ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت نے انہیں 15 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ کیجریوال اب 15 دنوں تک تہاڑجیل میں رہیں گے۔
اروند کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ دہلی آبکاری پالیسی کی تیاری اور اس کے نفاذ میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو اس معاملے میں اہم سازشی قرار دیا ہے۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور سنجے سنگھ اسی معاملے میں پہلے سے ہی جیل میں ہیں۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ دہلی شراب کی پالیسی سے کمائی گئی رقم کا استعمال عام آدمی پارٹی نے گوا اسمبلی انتخابات اور دیگر مقاصد کے لیے کیا ہے۔ وہیں عآپ نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کیجریوال کو لوک سبھا الیکشن میں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *