قومی خبریں

خواتین

غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکہ میں یہودیوں کا مظاہرہ

نیویارک کےگرانڈ سنٹرل اسٹیشن پر جمع ہوئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا

نیو یارک :غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین نے نیویارک کے گرانڈ سنٹرل اسٹیشن کو بند کردیا۔ میڈیا کے مطابق فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف سینکڑوں مظاہرین شہر کے سب سے مصروف ٹرانسپورٹ سنٹر نیویارک کے گرانڈ سنٹرل اسٹیشن پر جمع ہوئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مظاہرہ گروپ جیوش وائس فار پیس (جے وی پی) کی جانب سے کیا گیا ۔ مظاہرین کالے رنگ کی ٹی شرٹس پہنے ہوئے تھے جن پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور ‘ہمارے نام پر نہیں’ جیسی تحریریں تھیں۔مظاہرین نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کو بند کیا جائے جب کہ مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کیلئے پلے کارڈز بھی ہاتھ میں اٹھائے ہوئے تھے اور غزہ پر حملوں کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے مزید ہتھیار نہیں، مزید جنگ نہیں کے بھرپور نعرے بھی لگائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹ کے نظام میں خلل پر میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کی جانب سے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا اور مسافروں کو متبادل راستہ فراہم کیا گیا جب کہ اسٹیشن بند کرنے پر پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔ یہ قابل ذکر ہے کہغزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرنے والے یہودی امریکیوں نے نیویارک کا مرکزی ریلوے اسٹیشن بند کردیا۔میڈیا کے مطابق سینکڑوں امریکی یہودیوں نے نیویارک میں واقع دنیا کے سب سے بڑے اور ملک کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر جمع ہو کر غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔مظاہرین کے دھرنے کے باعث ریلوے اسٹیشن پر آمد ورفت میں خلل واقع ہوا۔ نیویارک پولیس نے 200 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔’میرے نام پرنہیں‘ لکھی عبارت والی ایک جیسی شرٹس پہنے یہودی مظاہرین نے فلسطینیوں کے لیے آزادی کے خلاف نعرے لگائے اور غزہ پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *