قومی خبریں

خواتین

سیلف ڈیفنس کی آڑ میں غزہ پٹی میں قتل عام کا بازار گرم ۔رجب طیب اردغان

ترکی کے صدرنے سوال کیا کہ یورپی یونین کو غزہ پٹی میں جنگ بندی کے لیے اور کتنے بچوں کی نعشیں چاہئیں؟

انقرہ :ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے سیلف ڈیفنس کی حدیں پار کر کے بربریت، وحشیانہ ردعمل میں تبدیل ہوچکے ہیں۔انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ اسرائیل سیلف ڈیفنس کی آڑ میں غزہ پٹی میں قتل عام، سفاکیت کا بازار گرم کرنے میں مصروف ہے۔ انسانی حقوق کے علمبردار غزہ پٹی میں جاری بربریت اور قتل عام کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ معصوم بچوں، نہتے شہریوں کے قتل پر مزید خاموش رہ نہیں سکتا۔ انہوں نے سوال کیا کہ یورپی یونین کو غزہ پٹی میں فوری جنگ بندی کے لیے اور کتنے بچوں کی نعشیں چاہئیں۔ جنگ بندی کے مطالبے کیلئے مغرب غزہ میں مزید اور کیا کرانا چاہتا ہے؟

مغرب اسرئیل کو روکنے کے بجائے اس کی غیر مشروط حمایت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ غزہ میں جاری تشدد پر ترکیہ خاموش رہے گا۔ ترکیہ کی نظر میں غزہ، فلسطین،اسرائیل اور شام کے بچوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔رجب طیب اردغان نے یہ بھی استفسار کیا کہ سلامتی کونسل کو مداخلت کے لیے کتنی مزید بمباری درکار ہے۔ غزہ میں اسرئیل کے حملے اپنے دفاع سے باہر نکل چکے ہیں۔ مغرب غزہ میں عالمی قوانین کو اس لیے نظر انداز کر رہا ہے کہ وہاں مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 20 ویں روز شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 481 فلسطینی شہید ہوئے۔2005 کے بعد سے اب تک غزہ کو 5 بار اسرائیلی جارحیت کا سامنا ہوا ہے اور اس بار ہونے والی شہادتیں گزشتہ 18 سال میں سب سے زیادہ ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *