Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بھگوان مہارشی والمیکی جینتی کے موقع پر ریاستی کانگریس دفتر میں ان کی تصویر پر گل پوشی

کرشنا نگر میں واقع سرکاری اسکول میںایک طالبہ کی مبینہ خودکشی کے تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی، 24 اکتوبر (میرا وطن نیوز )
بھگوان مہرشی والمیکی جینتی کے موقع پرریاستی کانگریس کے دفتر ‘راجیو بھون’ میں تقریب منعقد ہو ئی، جہا ں ریاستی صدر دیویندر یادو نے مہارشی والمیکی کی تصویر گل پوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس مو قع پر مہارشی والمیکی کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں منگت رام سنگھل، ڈاکٹر یوگانند شاستری اور محتر مہ کرن والیہ، سنجے نیرج،پشپا سنگھ، سنیل چودھری ،ستیش ٹانک، ترون کمار، بھوپیش یادو، گوری شنکر شرما، دھرم پال چنڈیلا، پریرنا سنگھ، میر سنگھ، شانتی سوروپ، پرمود جینت، بالکشن بالی ، دیپک بھاردوا ج ، را جیو ورما، سکھبیر سنگھ ،راجکمار اندوریا،نکج گپتا،رام نواس شرما،راجیش گرگ، ایڈووکیٹ سنیل کمار، انوج آترے ، جے پی پوار،سرفراز احمد صدیقی اور راجکمار اندوریا شامل تھے۔
ریاستی صدردیویندر یادو نے مشرقی دہلی کے کرشنا نگر میں واقع ایک سرکاری اسکول میں ایک طالبہ کی مبینہ خودکشی کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو انتہا ئی تکلیف دہ اور پورے معاشرے کے لیے ایک صدمہ قرار دیتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک معصوم بچے کی بے وقت موت تعلیمی نظام اور بچوں کی حفاظت کے حوا لے سے سنگین خدشات کو جنم دیتی ہے۔ کانگریس پارٹی اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہلی سرکار اس المناک واقعے کی تمام وجوہات اور حالات کا پتہ لگانے کے لیے فوری، غیر جانبدارانہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقات کے دوران کسی بھی سطح پر غفلت پائی جاتی ہے، تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *