دہلی سے جل بورڈ سے متعلق کیمپ میںتقریباً 57 عوامی شکایا ت سنی گئیں
23 شکایات کا فوری حل، باقی کےلئے سفارشی خطوط جاری:ستیش اپادھیائے

نئی دہلی، 24 اکتوبر(میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی کا ’سہیوگ سیل‘ (سپورٹ سیل) دہلی بی جے پی دفتر میں ہر پندرہ دن بعد عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایک کیمپ منعقد کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ سلسلہ مارچ 2025 میں شروع ہوا تھا، جس کا مقصد دہلی سرکارکے مختلف محکموں سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔
اسی سلسلے کے تحت دہلی جل بورڈ کے وائس چیئرمین ستیش اپادھیائے نے ہفتے کو دہلی بی جے پی دفتر میں منعقد کیمپ میں شرکت کی۔ انہوں نے پورے دہلی سے جل بورڈ سے متعلق تقریباً 57 عوامی شکایا ت سنیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر کے ان میں سے 23 شکایات کا فوری حل یقینی بنایا، جبکہ باقی معاملات کے لیے سفارشی خطوط جاری کیے۔اس کیمپ کا انتظام ’سہیوگ سیل‘ کے چیئرمین گلشن ورمانی کی جانب سے کیا گیا تھا۔`
No Comments: