Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مولانا طارق جمیل اور عمر احمد نے منظر بھوپالی کی کتاب اعتبار ادب کا سڈنی میں کیا اجراء

ایفام کنونشن 2026 کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں سیکڑوں اہل نظر کی موجودگی میں کیا گیا اجراء

ایفام (IFAM)کنونشن 2026 کے زیر اہتمام سڈنی آسٹریلیا میں منعقدہ پر وقار ادبی تقریب میں ممتاز عالمی شہرت یافتہ شاعر منظر بھوپالی کی فکر و فن پر ڈاکٹر مہتاب عالم کی مرتبہ کتاب اعتبار ادب کا ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل اور عمر احمد کے دست مبارک سے اجراء کیا گیا ۔پر وقار تقریب میں سڈنی آسٹریلیا کے ماہرین ادب کے علاوہ مختلف مکتب فکر کے اہل نظر موجود تھے ۔اس موقع پر سید الطاف ضیاء،ڈاکٹر شبیر حیدر، ریحان علوی،محترمہ صبا زیدی،ارشد سعید،فصیح الدین خان،عباس رضا علوی،عمر احمد،زاہد جمیل،زبیر خصوصی طور پر موجود تھے ۔مولانا طارق جمیل نے منظر بھوپالی کی شاعری کو جہاں ترانہ حق سے تعبیر کیا وہیں عمر احمد نے منظر بھوپالی کو انسانی نفسیات کا علمبردار قرار دیا ۔
ممتاز شاعر منظر بھوپالی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ تاریخی لمحہ ہے کہ میں نے جو کچھ شاعری کے حوالے سے پیش کیا ہے اسے اہل نظر پسند کر رہے ہیں ۔مولانا طارق جمیل صاحب اور عمر احمد کی ذریعہ میری شاعری کو پسند کرنا ہے میرے لیے سند ہے۔میرا قلم حق کے لیے اٹھا ہے اور ہمیشہ حق کو ہی بیان کرتا رہے گا ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *