Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈاکٹر ستیش پونیا کا نوئیڈا میں پارٹی کارکنوں اور جاٹ برادری کی جانب سے استقبال

سابق وزیرکلراج مشرا کی اہلیہ کے انتقال پر ڈاکٹر ستیش پونیا نے خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی 22 ستمبر (میرا وطن نیوز)
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور پنجاب و ہریانہ کے لیے پارٹی انچارج ڈاکٹر ستیش پونیا کا گوتم بدھ نگر (نوئیڈا) ضلع کے اپنے پہلے دورے پر پارٹی کارکنوں اور جاٹ برادری کے اراکین کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر، ڈاکٹر ستیش پونیا نے سابق گورنر اور سابق وزیرکلراج مشرا کی اہلیہ کے انتقال پر خراجِ عقیدت پیش کرنے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پرڈاکٹر ستیش پونیا نے جاٹ برادری کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوں اور ہریانہ میں حاصل ہونے والی کامیابی کی طرز پر اتر پردیش میں مسلسل تیسری بار بی جے پی کی حکومت مکمل اکثر یت کے ساتھ تشکیل دینے کی سمت میں کام کریں۔اس موقع پر موجود اہم شخصیات میں آل انڈیا جاٹ فیڈریشن کے قومی صدر دھرم ویر چودھری، قومی جنرل سیکرٹری اتم چودھری، قومی نائب صدر نریندر چو دھری، ڈاکٹر اجے کمار، بی جے پی لیڈر اجیت بالیان اور اشونی چودھری کے علاوہ پارٹی کے متعدد کارکن اور برادری کے ممتاز اراکین شامل تھے۔
اس سے قبل ستیش پونیا نے پیر اور منگل کی درمیانی شب نوئیڈا کا دورہ کیا۔ دہلی روانہ ہونے سے قبل، پو نیا نے نوئیڈا گالف کورس میں ممتاز شہریوں اور دانشوروں سے ملاقات کی۔ اس دورے کے دوران، انہوں نے نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد سمیت مغربی اتر پردیش کے سماجی، سیاسی اور انتظامی شعبو ں میں سرگرم متعدد افراد سے بات چیت کی۔ اطلاعات کے مطابق، انہوں نے خطے میں سرگرم جاٹ برادری کے ارکان سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ پونیا نے سب کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں کیں اور ملک کی ترقی اور تنظیمی امور سے متعلق موضوعات پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان 2047 تک ‘وکست بھارت’ (ترقی یافتہ ہندوستان) بننے کی جانب گامزن ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف پر بھی بات کی۔ نوئیڈا کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب گزشتہ چند مہینوں کے دوران بی جے پی تنظیم میں پونیا کی ذمہ داریوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے؛ وہ جون 2026 میں راجستھان سے راجیہ سبھا کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہو ئے، اگست 2026 میں قومی جنرل سیکرٹری مقرر کیے گئے اور بعد ازاں انہیں پنجاب کے لیے پارٹی کا انچارج بنایا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *