Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جسکی سمجھ میں سورہ عمراں نہ آ سکا

سمجھے گا کیسے سورہ رحمٰن عسکری

‘بزم پیمبران سخن دہلی’ کے زیر اہتمام طرحی نشست ‘جشن عسکری’ منعقد،
نءی دہلی, 21 ستمبر ( میرا وطن نیوز ) بزم پیغمبران سخن دہلی کے زیر اہتمام ایک طرحی نشست جشن عسکری کے عنوان سے برہمپوری سیلم پور میں مولانا ایم ایم بابر عظمتی کے دولت خانے پر منعقد ہوئی۔ ‘ہوجائے جس کو آپ کا عرفان عسکری’  مصرع پر تمام شعراء نے طرحی کلام پیش کیا۔اس نشست کی صدارت کے فرائض بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خوان کلیم عزا چاند فیضی کربلائ نے انجام دیۓ۔
نظامت کے فرائض ذوالفقار باقر زیدی نے انجام دیے۔ تلاوت قرآن کریم مولانا مرزا محمد بابر عظمتی 
اور نعت پاک علی عباس نوگانوی نے پڑھی۔مہمان خصوصی کے طور پر مولانا حیدر علی جعفری نے شرکت کی۔
محفل میں شریک شعرائے کرام کے منتخب اشعار پیش خدمت ہیں۔
محشر کے روز کیوں نہ ہو کیفی وہ کامران
ہوجائے جس کو آپ کا عرفان عسکری
ڈاکٹر مرزا کیفی سلطان

جسکی سمجھ میں سورہ عمراں نہ آ سکا
سمجھے گا کیسے سورہ رحمٰن عسکری
چاند فیضی سانکھنوی

وہ کم سے کم نماز سےغافل نہ ہو کبھی
ہو جائے جسکو آپ کا عرفان عسکریؑ
فجر مرزا سانکھنوی 

مولا تمہارا جشن ولادت ہے اس لیے
خوش ہو رہا ہے ہر کوئی انسان عسکری
علی عباس نوگانوی

چھ سال ہی میں کر گئے پختہ نظام دیں
منجانب خدا ہیں نگہبان عسکری
ماسٹر مشرف علی 

شہرِ خرد کو غسل دو مرجان و عود سے
ہونے لگے ہیں اب یہاں مہمان عسکری
علی ساجد

یہ کام کبریا کا ہے یا مصطفے کا ہے
کس طرح لکھوں آپ کی میں شان عسکری
ماسٹر منصور

مولا تمہارا جشن ولادت ہے اس لیے
خوش ہو رہا ہے ہر کوئی انسان عسکری
 علی عباس نوگانوی

دنیا کی بات کیا مرا چرچہ ہے خلد میں
جب سے بنا ہوں آپ کا دربان عسکری
محمد مہدی

بیٹھے ہوئے زمیں پہ کرے آسماں کی سیر
ہو جائے جس کو آپ کا عرفان عسکری
آصف چتوڑوی

سن کر سوال یہ بن اسحاق نے کہا
عالم ہے اور معلم قرآن عسکری
ذوالفقار باقر زیدی 

تحسین و حسن و احسن و محسن ہو یا حسین
ان سب نے لی ہے آپ سے پہچان عسکری
مغل زادہ اختر مرزا سآنکھنوی

یابن الحسن کہا ہے تو ہمت عطا ہوئی
پھر کامیاب ہو گیا ایران عسکری
مولانا حیدر جعفری

کردار خامنہ ای سے آتی ہے یہ صدا
پیش ستم جھکے گا نہ تہران عسکری
ایم ایم بابر عظمتی

یہ پروگرام برکت میڈیا یو ٹیوب چینل پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔
نشست کا اختتام مولانا حیدر علی جعفری کے دعائیہ کلمات پر ہوا اور بزم کے صدر مولانا ایم ایم بابر عظمتی نے التواۓ نشست کا اعلان کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *