Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈی ٹی سی کی ہڑتال سے دہلی کے عوام پریشان ،بی جے پی سرکار اپنی مستی میں مست :آپ

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا ہڑتال ختم کراکے عوام کو راحت دلانے کے بجائے پنجاب چلی گھیں

نئی دہلی، 20ستمبر(میرا وطن نیوز )
دہلی میں گزشتہ کئی دنوں سے ڈی ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے باعث درہم برہم ہوئی نقل و حمل کی صور تحال کو لے کر عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکارکو نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ڈی ٹی سی کی ہڑتال سے عوام پریشان ہیں، جبکہ بی جے پی سرکار اپنی مستی میں مست ہے۔ دہلی میں رہ کر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو ہڑتال ختم کرا کے عوام کو راحت دلانی چا ہیے، لیکن وہ اپنی ذمہ داری سے فرار اختیار کرکے پنجاب پہنچ گئی ہیں۔
اتوار کو آپ کے مرکزی دفتر میں رکن اسمبلی کلدیپ کمار اور سنجیو جھا کے ہمراہ پریس کانفرنس میںسوربھ بھا ردواج نے کہا کہ دہلی میں چار چار انجن کی سرکار ہونے کے باوجود بی جے پی شہر کے لوگوں کے لیے مصیبت بنتی جا رہی ہے۔ اگر یہ سرکار آپ سرکارکے دور میں کا بینہ کے فیصلے کو ہی نافذ کر دے تو ڈرائیور کو 32,918روپے اور کنڈکٹر کو 29,250روپے ماہانہ تنخواہ ملنے لگے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار دنوں سے دہلی میں ڈی ٹی سی بس ملازمین کی بڑی ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث میٹرو اسٹیشنوں پر تقریباً بھگدڑ جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ جو لوگ بسوں کا استعمال کرتے تھے، اب وہ میٹرو کا استعمال کر رہے ہیں اور وہاں بھی بہت خراب صور تحال ہے۔ بی جے پی سرکار مستی میں مست ہے اور اسے عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *