Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کے پولیس کمشنرانوراگ کمار سے ہونہار طلباءکی ملاقات

وزیر اعظم کی سالگرہ موقع پر 20 طلباءنے کیاپہلا فضائی سفر

نئی دہلی ،17ستمبر (میرا وطن نیوز )
وزیر اعظم نریندر مودی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر کیلاش نگر گورنمنٹ سروودیہ بال ودیالیہ کے 20 نمایاں اور ہونہار طلباءکے لیے جمعرات کا دن ایک یادگار دن بن گیا۔ معاشی طور پر پسماندہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ان طلباءنے دہلی سے لکھنو ¿ تک کا فضائی سفر کیاجو ان کی زندگی کا پہلا ہوائی سفر تھا۔ پرواز سے قبل، طلباءنے دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور دہلی کے پولیس کمشنر انوراگ کمار سے ملاقات کی۔ کمشنر نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس ملاقات کے دوران انوراگ کمار نے بچوں سے دوستانہ انداز میں ان کی تعلیم، دلچسپیوں اور مستقبل کے خوابوں کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے بچوں کو مسلسل محنت اور لگن کے ذریعے زندگی میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ لکھنو ¿ سے متعلق کئی دلچسپ واقعات بھی شیئر کیے۔ اپنی پہلی پرواز پر روانہ ہونے والے طلباءکو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ محنت اور استقامت کے ذریعے زندگی میں عظیم کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔
ان 20 نمایاں طلباءکو سماجی تنظیم ‘ادھیکار منچ (رجسٹرڈ)’ اور کیلاش نگر اسکول کے سابق طلباءکے تعاون سے وزیر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر پہلی بار ہوائی سفر کرنے کا موقع ملا۔ ان میں سے بہت سے طلباءکا تعلق انتہائی معمولی اور معاشی طور پر کمزور پس منظر سے ہے۔ محدود وسائل اور مختلف ناموافق حالات کے باوجود، انہوں نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے اپنی کلاسوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *