Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جماعت اسلامی ہند عثمان پور یونٹ کے زیر اہتمام درس قرآن و درس حدیث کا انعقاد

نئی دہلی،16ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند کے عثمان پور یونٹ کے زیر اہتمام درس قرآن و درس حدیث کا انعقاد ہوا، جس میں عبدالغفار نے سورہ مریم کی آیات 51 تا 65 کا ترجمہ و تفسیر پیش کیا۔ انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت ہارون علیہ السلام، حضرت اسماعیل علیہ السلام اور حضرت ادریس علیہ السلام کے واقعا ت اور ان کی نمایاں صفات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انبیائے کرام کی زندگیوں کا بنیادی پیغام اللہ کی بندگی، توحید، صداقت، نماز کی پابندی اور اہلِ خانہ کی دینی تربیت ہے۔
درس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ انبیائے کرام کے بعد آنے والی بعض نسلوں نے نماز کو ضائع کیا اور خوا ہشا ت نفس کی پیروی اختیار کی، جس سے انسان کے لیے یہ اہم سبق ملتا ہے کہ ہدایت پر قائم رہنے کے لیے ایمان کے ساتھ نماز، تقویٰ اور اللہ کی اطاعت کو مضبوطی سے تھامے رکھنا ضروری ہے۔بعد ازاں وسیم احمد نے درس حدیث پیش کرتے ہوئے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قبولِ اسلام کا ایمان افروز واقعہ بیان کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *