Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سرکاری سطح پر ہندی کی طرح یوم اردو منانے کی تجویز کا خیر مقدم: ڈاکٹر سیداحمد خاں

حکومت ہند مذکورہ تجویز کی روشنی میں باضابطہ ’یومِ اردو‘ منانے پر بھی غور کرے

نئی دہلی،16 ستمبر (میرا وطن نیوز )
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خاں نے ساہتیہ اکیڈمی نئی دہلی میں اردو زبان کے کنوینر اور معروف صحافی و ادیب چندر بھان خیال کی اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے حکومت ہند سے ’ہندی دِوس‘ کی طرح ’یوم اردو‘ منانے کی اپیل کی ہے۔
ڈاکٹر سیداحمد خاں نے کہا کہ 4 ستمبر 2014 کو ہندی ساہتیہ سمّیلن الٰہ آباد کے مقابلہ میں اردو ڈیو لپمنٹ آرگنائزیشن نے سپریم کورٹ سے اردو کے حق میں فتح حاصل کرکے ملک کی 7 ریاستوں میں اردو کو حاصل دوسری سرکاری زبان کا درجہ برقرار رکھنے کی جو کامیابی حاصل کی وہ یقینا بھارت کی تاریخ میں عدالت عظمیٰ کا شاندار فیصلہ ملک کے آئین کا حصہ بن چکا ہے۔ اس لیے سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کی روشنی میں بھارتیہ زبان اردو کو مکمل طور پر آئینی حقوق حاصل ہوئے۔
ڈاکٹر سیداحمد خاں نے مزید کہا کہ ہم نے 1997 سے 9 نومبر کو ’عالمی یوم اردو‘ منانے کا جو فیصلہ لیا تھا، اس کا اثر نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں جہاں اردو کے چاہنے والے موجود ہیں بہت مثبت نتیجہ سا منے آیا۔ ایسے میں اگر کچھ باصلاحیت، مفکرین قوم و ملت اور اردو زبان کے عاشق حکومت ہند سے ’ہندی دِوس‘ کی طرح ’یوم اردو‘ منانے کی اپیل کرتے ہیں تو وہ لوگ نہ صرف حق بجانب ہیں بلکہ قابل قدر بھی ہیں۔ لہٰذا حکومت ہند سے اپیل ہے کہ وہ مذکورہ تجویز کی روشنی میں باضابطہ ’یومِ اردو‘ منانے پر بھی غور کرے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *