
نئی دہلی،15ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعتِ اسلامی ہند لکشمی نگر یونٹ کے زیر اہتمام آرام پارک میں درس قرآن کا پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر امیر مقامی فلاح الدین فلاحی نے سورہ بقرہ کی آیات 40 تا 50 کی تفسیر بیان کرتے ہو ئے قرآنِ مجید کی تعلیمات کو موجودہ حالات اور مسلمانوں کی عملی زندگی سے جوڑنے پر زور دیا۔
انہوں نے زور دیا کہ قرآن سے صحیح استفادہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم اس کی آیات کو سمجھیں، ان میں غور کریں اور اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں۔ بنی اسرائیل کی تاریخ ہمارے لیے محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک آئینہ ہے، جس میں آج کے مسلمان بھی اپنے اعمال اور رویوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
پروگرام میں امیرالحق قاسمی، مسٹرمشرف ، لال محمد، حسنین سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ شرکاءنے درسِ قرآن سے استفادہ کیا اور قرآنِ مجید کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
No Comments: