
نئی دہلی، 13ستمبر(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے ہفتہ کی رات کچھ لوگوں کے ماسک لگا کر سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی سرکاری رہائش گاہ کے اندر جانے کے واقعے کو کسی گہری سازش کی جانب اشارہ قرار دیا ہے۔ آپ کی چیف ترجمان پرینکا ککڑ نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ ہفتہ کی رات تقریباً 11 بجے ماسک لگا کر سی ایم ہا ¶س کے اندر کون لوگ اور کیوں گئے تھے؟ جبکہ پیر کو کمیٹی کا دورہ ہونے والا ہے۔ اس سے پہلے سرکاری رہائش گاہ میں چہرے چھپا کر جانے کا کیا مقصد تھا؟
اتوار کو پریس کانفرنس میںآپ کی چیف ترجمان پرینکا ککڑ نے کہا کہ گزشتہ سال وزیر پرویش ورما نے ایک ایڈیٹڈ ویڈیو جاری کیا تھا، لیکن اس میں بھی وہ گولڈن کموڈ، بار اور سوئمنگ پول نہیں دکھا سکے تھے ۔ لیکن اس بار کمیٹی کے معائنے کے بعد بی جے پی کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پردہ فاش ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کو اقتدار میں آئے تقریباً ڈیڑھ سال ہو چکا ہے، لیکن کام اور گور ننس کے نام پر انہیں اب بھی صرف سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال ہی خواب میں نظر آتے ہیں۔
No Comments: