Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اخلاقِ رسول انسانیت کے لیے بہترین نمونہ:مولانا لقمان ربّانی

نئی دہلی،11ستمبر (میرا وطن نیوز )
مولانا لقمان ربّانی، امام و خطیب مسجد طارق الثاقب نے خطب جمعہ میں اخلاقِ رسول کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ کی پوری زندگی اعلیٰ اخلاق، حسنِ کردار، رحم و شفقت، عفو و درگزر اور انسانیت کے ساتھ حسنِ سلوک کا بے مثال نمونہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آپ کے اخلاقِ عظیمہ کی گواہی دیتے ہوئے فرمایا: وَِنََّ لَعَلَٰ خ ±ل ±قٍ عَظِمٍ، یعنی بے شک آپ عظیم اخلاق پر فائز ہیں۔ مولانا نے کہ رسول اللہ نے صرف زبان سے اخلاق کی تعلیم نہیں دی بلکہ اپنی عملی زندگی کے ذریعے پوری امت کو بتایا کہ ایک مسلمان کو اپنے گھر، خاندان، پڑوسیوں، دوستوں اور معاشرے کے ہر فرد کے ساتھ کس طرح حسنِ سلوک سے پیش آنا چاہیے۔
مولانا نے کہا کہ رسول اللہ کی سیرت میں رحم و شفقت اور عفو و درگزر کے بے شمار واقعات موجود ہیں۔ آپ نے اپنے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کو بھی معاف فرمایا، غریبوں اور کمزوروں کا خیال رکھا، یتیمو ں اور مسکینوں کے ساتھ شفقت فرمائی اور کسی کی دل آزاری کو پسند نہیں فرمایا۔ آپ نے ہمیشہ سچائی، امانت، وعدہ پورا کرنے اور لوگوں کے حقوق ادا کرنے کی تعلیم دی۔ مولانا نے کہا کہ آج ہمارے معا شرے میں بہت سے مسائل صرف اس لیے پیدا ہو رہے ہیں کہ ہم عبادات کے ساتھ اخلاق اور معاملا ت کی اصلاح پر مطلوبہ توجہ نہیں دے رہے۔ اگر مسلمان رسول اللہ کے اخلاق کو اپنی زندگی میں اختیار کرلیں تو گھروں کے جھگڑے، رشتوں میں دوریاں، معاشرتی ناچاقیاں اور باہمی نفرتیں بہت حد تک ختم ہوسکتی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *