
نئی دہلی، 10 ستمبر (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی سرکار نے قدرتی اور انسانی ساختہ آفات سے مو ¿ثر طریقے سے نمٹنے کی اپنی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ دہلی سرکار اب اپنی ‘اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس’ (SDRF) تشکیل دے گی۔ اس سے متاثرہ مقامات پر تربیت یافتہ اور خصو صی فورس کی فوری تعیناتی میں آسانی ہوگی، امدادی اور بچاو ¿ کی مو ¿ثر کارروائیاں یقینی بنیں گی، اور جان و مال کے نقصان کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ایس ڈی آر ایف کی تشکیل کے ساتھ ساتھ دہلی سرکار فائر ڈپارٹمنٹ کے عملے اور سول ڈیفنس کے رضا کاروں کو بھی خصوصی تربیت فراہم کرے گی، تاکہ دستیاب مقامی افرادی قوت ضروری مہارتوں اور بہتر باہمی رابطے کے ساتھ امدادی اور بچاو ¿ کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈال سکے۔
اس اہم معاملے پر وزیر اعلیٰ کی صدرت میں دہلی سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں چیف سیکریٹری راجیو ورما، این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پیوش آنند، انسپکٹر جنرل (آئی جی) نریندر بونڈیلا اور مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
میٹنگ کے دوران این ڈی آر ایف کے حکام نے وزیر اعلیٰ کو دہلی میں ایس ڈی آر ایف کی تشکیل سے متعلق مختلف پہلوو ¿ں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ دہلی میں ایس ڈی آر ایف کی ایک بٹالین تشکیل دی جا سکتی ہے جس میں 1,100 تک اہلکار شامل ہوں گے۔ یہ بٹالین ریاستی سرکا ر کے ماتحت کام کرے گی اور اس کی ہدایات پر، مو ¿ثر امدادی اور بچاو ¿ کی کارروائیاں انجام دینے کے لیے متاثرہ مقامات پر تیزی سے پہنچ سکے گی۔
No Comments: