Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کےلئے علیحدہ انجینئرنگ کیڈر کو مرکزی سرکارکی منظوری

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے مرکزی سرکار کے فیصلے کا کیا خیر مقدم

نئی دہلی، 9 ستمبر (میرا وطن نیوز)
مرکزی سرکار نے دہلی سرکارکے محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کی 3,214 منظور شدہ انجینئرنگ ا?سامیوں کو سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) کیڈر سے الگ کر کے آزاد دہلی پی ڈبلیو ڈی انجینئرنگ کیڈر کے طور پر چلانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے مرکز کی اس منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ علیحدہ انجینئرنگ کیڈر بننے سے دہلی میں تعمیراتی کاموں کو رفتار ملے گی اور افسران کی جواب دہی نیز شفافیت یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہلی کو ترقی یافتہ، محفوظ اور عالمی معیار کا دارالحکومت بنانے کی سمت میں ایک تاریخی قدم ہے۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق دہلی پی ڈبلیو ڈی کے انجینئرنگ ونگ میں 36 زمروں کی کل 3,214 منظور شدہ آسامیاں اب تک سی پی ڈبلیو ڈی کیڈر کے ماتحت آتی تھیں۔ ان آسامیوں پر تقرریاں مرکزی سرکار کے نظام کے تحت ہوتی تھیں۔ دہلی سرکارکا کہنا ہے کہ اس انتظام کی وجہ سے دارالحکومت کی مقامی ترقیاتی ضروریات کے مطابق انجینئرنگ افسران کی تعیناتی اور انتظامی فیصلے لینے میں کئی بار دشواری پیش آتی تھی۔ پی ڈبلیو ڈی کے پاس طویل عرصے سے اپنا آزاد انجینئرنگ کیڈر نہیں تھا۔ یہ معاملہ تقریباً 30 برسوں سے زیر التوا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *