Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی وقف بورڈ کی تشکیل پر سرکار کو جاری کیا نوٹس

ہائی کورٹ نے اس معاملے کی اگلی سماعت دسمبر 2026 میں مقرر کی

دہلی وقف بورڈ26 اگست 2023 سے باقاعدہ طور پر تشکیل نہیں دیا گیا

نئی دہلی، 8 ستمبر (میرا وطن نیوز )
دہلی ہائی کورٹ نے آج دہلی وقف بورڈ کی تشکیل کے لیے دائر عرضی پر دہلی سرکار، مرکزی سرکار اور دہلی وقف بورڈ کو نوٹس جاری کیا ہے۔عرضی نمبر W.P.(C) No. 13074/2026محمد شاہد بنام دہلی سرکار و دیگر پر جسٹس انیش دیال کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
درخواست گزار محمد شاہد گنگوہی کی جانب سے سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ایڈوکیٹ رضوان احمداور ایڈوکیٹ محمد واسق خان* نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکام طویل عرصے سے وقف ایکٹ، 1995 کی دفعات کے مطابق دہلی وقف بورڈ کی تشکیل میں ناکام رہے ہیں۔
ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد مدعا علیہان کو نوٹس جاری کیا۔ معاملے کی اگلی سماعت دسمبر 2026 میں مقرر کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ دہلی وقف بورڈ26 اگست 2023 سے باقاعدہ طور پر تشکیل نہیں دیا گیا ہے۔ تین سال سے زائد عرصے سے اس کے امور دہلی سرکار کی جانب سے مقرر کردہ ایک ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔
ایک باضابطہ قانونی بورڈ کی عدم موجودگی نے دہلی میں وقف جائیدادوں کے مناسب انتظام اور تحفظ کو شدید متاثر کیا ہے۔ اس سے تجاوزات اور ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی، وقف اثاثوں اور آمدنی کی وصولی، متولیوں کی نگرانی، اور قیمتی وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے قانونی کارروائی شروع کرنے اور اسے مو ¿ثر طریقے سے آگے بڑھانے میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔
درخواست گزار نے دہلی ہائی کورٹ سے وقف ایکٹ، 1995 کے مطابق دہلی وقف بورڈ کی فوری تشکیل کے لیے مناسب ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی ہے، تاکہ دہلی میں وقف جائیدادوں اور اداروں کا ایک باقاعدہ نمائندہ قانونی ادارے کے ذریعے مو ¿ثر تحفظ اور بہتر انتظام ہو سکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *