
نئی دہلی، 7 ستمبر (میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کی صبح ستیہ نکیتن حادثے کے مقام کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات اور جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے دہلی میں پانچویں منزل تک تعمیر شدہ عمارتوں کو فوری طور پر سیل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے لیے ذمہ دار پائے جانے والے دہلی میونسپل کارپوریشن کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے ستیہ نکیتن کے آس پاس موجود پی جی اور دیگر عمارتو ں کی بھی بڑے پیمانے پر جانچ کرنے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پائے جانے پر انہیں سیل کرنے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے واضح کیا کہ دہلی کے شہریوں کی سلامتی پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور لاپروائی کے ذمہ دار کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔
No Comments: