Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریکھا گپتا نے مختلف علاقوں سے آئے بچوں کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا

نئی دہلی، 27 اگست (میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے رکشا بندھن کی شام جمعرات کو سی ایم جن سیوا سدن میں راجدھانی کے مختلف علاقوں سے آئے بچوں کے ساتھ محبت اور جوش و خروش سے رکشا بندھن کا تہوار منایا۔ اس موقع پر بچوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے ہاتھوں سے راکھی باندھی، مٹھائی کھلائی اور نظمیں و گیت پیش کیے۔
وزیر اعلیٰ نے بچوں کے ساتھ کھل کر بات چیت کی اور ان کے اسکول، پڑھائی اور خاندان سے متعلق باتیں پوچھیں۔ بچوں نے بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ وزیر اعلیٰ سے گفتگو کی اور انہیں رکشا بندھن کی مبارک باد دی۔ وزیر اعلیٰ نے بچوں کو تحائف دے کر ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس دوران کئی بچوں نے وزیر اعلیٰ کے لیے خصوصی طور پر نظمیں اور گیت تیار کیے تھے، جنہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بچوں کی پیشکشوں کی ستائش کرتے ہوئے ان کی حو صلہ افزائی کی اور کہا کہ راکھی صرف ایک دھاگا نہیں، بلکہ ایک دوسرے کے تئیں محبت، اعتماد اور ذمہ داری کی علامت ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *