Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں 24 گھنٹوں میں ایچ 1این1 کے 138 معاملے:ڈاکٹر پنکج سنگھ

اسپتالوں کے ایم ڈی اور ایم ایس کے ساتھ ورچوئل جائزہ میٹنگ کی

اسپتالوں کو آئیسولیشن بیڈز اور ادویات کی فراہمی کویقینی بنانے کی ہدایت

نئی دہلی ،26اگست (میرا وطن نیوز )
وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے بدھ کو دہلی کے مختلف سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل ڈائریکٹرز (ایم ڈی) اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کے ساتھ ورچوئل جائزہ میٹنگ کی۔ جس کا مقصد ایچ 1 این1، موسمی انفلوئنزا اور سانس کی دیگر بیماریوں سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ ورچوئل میٹنگ میں سکریٹری ہیلتھ، اسپیشل سکریٹری اور محکمہ صحت کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔
اس میٹنگ میں اسپتالوں کی ایمرجنسی سروسز کو مضبوط بنانے اور اسپتالوں میں آئسولیشن بیڈز، ڈاکٹر و ں ، ٹیسٹنگ کی سہولیات، ضروری ادویات اور دیگر ضروری وسائل کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے پر خصو صی زور دیا گیا۔ راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایچ 1این1 کے 138 معاملے سا منے آئے ہیں، جس سے دہلی میں سال 2026 میں ایچ 1این1 کے کل کیسز کی تعداد 2446 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، دہلی میں اب تک انفلوئنزا-اے کے کل رپورٹ ہونے والے کیسوں کی تعداد 3177 ہے۔
ڈاکٹرپنکج سنگھ نے تمام اسپتالوں کو ہدایت دی کہ وہ کم از کم پانچ آئسولیشن بیڈ تیار رکھیں، جبکہ بڑے اسپتا لوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انفلوئنزا اور ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے معاملات کے انتظام کے لیے 10 یا اس سے زیادہ آئسولیشن بیڈ کو یقینی بنائیں۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *