مچھروں کی روک تھام اور شکایات کےلئے ہیلپ لائن نمبر جاری
میئر پرویش واہی نے اینٹی ڈینگو ماہ بیداری پروگرام کا افتتاح کیا

ئی دہلی، 22 اگست (میرا وطن نیوز)
میئر پرویش واہی نے ہفتہ کو شمال مغربی علاقے کے روہنی سیکٹر-8 میں منعقدہ اینٹی ڈینگو ماہ بیداری پر و گر ام کا افتتاح کیا۔ اس دوران مچھروں کی روک تھام اور ان سے متعلق شکایات کے لیے ہیلپ لائن نمبر01127050132 اور 01127050133 بھی جاری کیے۔
اس موقع پرمیئر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور آس پاس پانی جمع نہ ہونے دیں تا کہ مچھروں کی افزائشِ نسل کو روکا جا سکے۔ انہوںنے کہا کہ شہری ان نمبروں پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں اور ان کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔اینٹی ڈینگو ماہ بیداری پروگرام میں مقامی کونسلر نریندر سولنکی، ڈپٹی کمشنر انشل سروہی، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کنیکا، آر ڈبلیو اے کے نمائندوں سمیت کارپوریشن ملازمین اور مقامی لوگ موجود رہے۔
No Comments: