Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آل انڈیا ملی کونسل کے دو اراکین کو راشٹرپتی میڈل ملنا خوش آئند: شیخ نظام الدین

رواں سال اکونسل راکین سید اقبال اور محمد رافع کو راشٹر پتی میڈل سے نوازا گیا ہے

نئی دہلی، 22اگست (میرا وطن نیوز)
یوم آزادی کے موقع پر آل انڈیا ملّی کونسل جھارکھنڈ کے دو معزز اراکین سید اقبال اور محمد رافع کو راشٹر پتی میڈل سے نوازا گیا ہے۔اس خبر سے کونسل کے تمام عہدے داران و اراکین کے درمیان خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا ملّی کونسل کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری شیخ نظام ا لدین نے کہا کہ دونوں اراکین نے اپنے وطن اور انسانیت کی حفاظت کے لیے جو بہترین خدمات ا نجا م دی ہیں، یقیناً یہ اعزاز ان بہادرانہ خدمات کا ایک اعتراف ہے۔ اس اعزاز سے ہم لوگوں کو بہت مسرت حاصل ہوئی ہے۔ ساتھ ہی ملک و ملت کے لیے کچھ کرنے کے جذبے کو مزید جلا ملی ہے۔
شیخ نظام الدین نے کہا کہ مسلمانوں نے ہر دور میں اپنے ملک کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔اگرچہ ان خدمات کو دبانے کی بھی کوششیں ہوتی رہی ہیں، لیکن یہ خدمات اتنی روشن ہیں کہ کسی کے چھپانے سے چھپ نہیں پاتیں۔سید اقبال اور محمد رافع کو ملنے والا راشٹر پتی میڈل بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ثابت ہوگا۔
شیخ نظام الدین نے اعزاز حاصل کرنے والے دو نوں اراکین کونسل کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہم آل انڈیا ملی کونسل کے سکریٹریٹ کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات پوری صحت و سلامتی کے ساتھ ملک و ملت کی خدمات انجام دیتے رہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *