Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پیدل چلنے والوں کے محفوظ رابطے کو مضبوط بنانے کےلئے مدھوبن چوک پر زیر تعمیر اسکائی واک

9.62 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ی کام مکمل 30 نومبر تک مکمل کرنے کا ہدف :ریکھا گپتا

نئی دہلی، 22 اگست(میرا وطن نیوز )
مدھوبن چوک، دہلی میں اسکائی واک اور فٹ اوور برج (ایف او بی) پر تعمیراتی کام جاری ہے، جس کا مقصد پیدل چلنے والوں کو محفوظ اور آسان نقل و حرکت فراہم کرنا ہے۔پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ آو ¿ٹر رنگ روڈ پر 9.62 کروڑ کی لاگت سے عمل میں لایا جا رہا ہے، یہ پروجیکٹ 60 فیصد مکمل ہے، جس کی تکمیل کا ہدف 30 نومبر 2026 ہے۔
اس تعلق سےوزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ یہ اسکائی واک-ایف او بی پیتم پورہ میٹرو اسٹیشن، مدھوبن چو ک میٹرو اسٹیشن اور روہنی ڈسٹرکٹ کورٹ کے درمیان پیدل چلنے والوں کو محفوظ کنیکٹیوٹی فراہم کرے گا۔ اس سے میٹرو کے مسافروں، وکلائ ، عدالتی عملے، عدالت میں آنے والوں اور مقامی باشندوں کے لیے ان اہم مقامات کے درمیان نقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سہولت سڑک سے الگ ایک سطح پر پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت کے قابل بنانے کے لیے بنائی جا رہی ہے۔ تکمیل کے بعد، پیدل چلنے والوں کو سڑک کی سطح پر مصروف آو ¿ٹر رنگ روڈ کو عبور کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، اس طرح حفاظت میں اضافہ ہوگا اور پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کے درمیان تنازعات کو کم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مدھوبن چوک پر پیدل چلنے کے لیے مخصوص راستے کی دستیابی سے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور بھیڑ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ ایسے علاقے میں پیدل چلنے والوں کو محفوظ اور آسان سہولیات فراہم کرے گا جہاں فی الحال گریڈ سے الگ پیدل چلنے کے اختیارات کا فقدان ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *