
نئی دہلی ،19اگست (میرا وطن نیوز )
پرانی دہلی کے سرگرم لیڈرجے پرکاش کی بی جے پی کے قومی سکریٹری کے طور پر تقرری پر فیڈریشن آف صدر بازار تاجر ایسوسی ایشن (فیسٹا) کے صدر راکیش یادو اور سینئر تاجر رہنما پرمجیت سنگھ پما کی قیادت میں استقبال کیا گیا۔فیسٹا کے قائم مقام صدر چودھری یوگندر سنگھ، نائب صدر راجکمار گپتا، جنرل سکریٹر ی کمل کمار، راجندر شرما، خزانچی دیپک متل، جوائنٹ خزانچی گوپال گروور، اور بھرت براد سمیت تاجرو ں کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پرراکیش یادو اور پرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ جے پی بھائی کو بی جے پی کے قومی سکریٹری کی ا ہم ذمہ داری سونپی جانا صدر بازار برادری کے ساتھ عام لوگوں کے لیے خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے پی بھائی نے مسلسل اور مضبو طی سے تاجروں کے مسائل اور مفادات کی حمایت کی ہے۔ انہو ں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی زیادہ مو ¿ثر طریقے سے تاجروں کی آواز کو سرکار تک پہنچاتے رہیں گے۔
No Comments: