Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈی ایس ایس کیڈر کے 111 افسران کی ترقی اور نئی تقرری کا حکم جاری

انتظامی نظام کو موثر اور جوابدہ بنانا ہماری سرکار کی ترجیح ہے: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 19 اگست(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی سرکار کے ڈی ایس ایس کیڈر سے تعلق رکھنے والے 111 افسر ا ن کی ترقی اور نئی تقرری کے لیے محکمہ خدمات کی طرف سے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ گریڈ ون کے یہ افسران ترقیاں نہ ہونے کی وجہ سے طویل عرصے سے کیریئر میں جمود کا شکار تھے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ متعلقہ افسران کو ترقی دے کر نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اس فیصلے کے تحت محکمہ تعلیم میں بڑی تعداد میں افسران کو ڈپٹی ڈائریکٹرز (ڈی ایس ایس) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جس سے سکول ایجوکیشن سسٹم کو بہتر طریقے سے چلانے میں آسانی ہوگی۔ مزید برآں، افسران کو ترقی دے کر دہلی کے بڑے اسپتالوں (لوک نائک اسپتال، جی بی پنت اسپتال، جی ٹی بی اسپتال، بابا صاحب امبیڈکر اسپتال، اور سنجے گاندھی میموریل اسپتال) میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے طور پر اور ڈائر یکٹو ریٹ آف ہیلتھ سروسز میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بتایا کہ ترقی پانے والے افسران کو ریونیو اور تجارت اور ٹیکس کے محکموں کے مختلف سب ڈویزنوں میں نئے ایس ڈی ایم (ہیڈ کوارٹر) کے طور پر اور محکمہ تجارت اور ٹیکس (ڈی ٹی اینڈ ٹی) میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی سکریٹری کی سطح پر ایل جی سکریٹریٹ اور دیگر محکموں میں تقرریوں کے علاوہ محکمہ قانون و انصاف اور ڈائریکٹوریٹ آف ویجیلنس میں بھی تقرریاں کی گئی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *