
نئی دہلی،19اگست (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند کے کانفرنس ہال میں ’اورا ای میگزن‘ کے زیر اہتمام ’اسکول آف لائف: تعلیم پر غو رو فکر‘ کے موضوع پر ایک تعلیمی سیمینار منعقد ہوا جس میں مختلف اسکولوں اور یونیورسٹیوں سے وابستہ اسا تذہ، طلبہ اور تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سیمینار میں تعلیم کے مختلف پہلو ¶ں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔
سیمینار میںاس امر کا جائزہ لیا گیا کہ تعلیم کس طرح فرد کے کردار، ثقافت اور روحانی شخصیت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس بات پر بھی غور و فکر کیا گیا کہ تعلیم کا عمل محض کلاس روم یا پیشہ ورانہ زند گی تک محدود نہیں رہتا، بلکہ یہ انسان کی پوری زندگی میں جاری رہنے والا ایک مسلسل عمل ہے۔
سمینار میں غور کیا گیا کہ حقیقی معنوں میں ایک تعلیم یافتہ انسان ہونے کا مفہوم کیا ہے اور تعلیم فرد کی فکری نشوونما کے ساتھ اس کے اخلاق، رویے اور معاشرتی ذمہ داریوں کو کس طرح متاثر کرتی ہے ۔ واضح رہے کہ یہ سیمینار ’اورا ای میگزین‘ کے تیسرے مطبوعہ شمارے کی رونمائی کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں تعلیم اور انسانی شخصیت کی تشکیل سے متعلق مختلف موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پرمرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرپرسن اور نائب امیر جماعتِ اسلامی ہند، پروفیسر سلیم انجینئر،د ہلی یونیورسٹی کی ریٹائرڈ پروفیسر اور طویل عرصے سے تعلیمی میدان میں سرگرم کارکن پروفیسر نندیتا نارا ئن ،الٹرنیٹیو ایجوکیشن کے شعبے میں مہارت رکھنے والی ماریا محمود نے ،ڈاکٹر شرناس متھو، ڈائریکٹر دی ویمن ایجوکیشن اینڈ ایمپاورمنٹ ٹرسٹ، پبلک ہیلتھ ریسرچر شانتی این ایس،ڈاکٹر رابعہ بصری، پرنسپل ہادیہ کالج، چنئی،’اورا ای میگزین‘ کی چیف ایڈیٹر محترمہ رحمت النساءنے نے خطاب کیا۔ ’اورا‘ کی ایڈیٹر ثمینہ افشاں نے شرکاءکا خیرمقدم کیا۔ تقریب کے دوران صائمہ ایس اور مریم فردوس نے نظا مت کے فرائض انجام دیے، جبکہ عظمٰی اوصاف نے کلماتِ تشکر پیش کیے۔
No Comments: