
نئی دہلی،18اگست(میرا وطن نیوز)
’روحانی زندگی کی بنیاد ایمان پر ہے اور ایمان انسان کی باطنی زندگی کو صحیح سمت عطا کرتا ہے، جبکہ عملی زند گی میں اس کی تکمیل نیک اعمال، حسن کردار اور دوسروں کے لیے نفع بخش رویے سے ہوتی ہے۔ علم بھی اسی وقت حقیقی معنویت اختیار کرتا ہے جب وہ انسان کے کردار اور عمل میں نمایاں ہو۔‘ان خیالا ت کا اظہاروائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے انصاری آڈیٹوریم میں فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ کے نئے طلبہ و طالبات کے لیے منعقد ‘اورینٹیشن پروگرام بہ عنوان ‘دیکشاآغاز 2026-27’میں صدا رتی خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے طلبہ کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کی شناخت اور ان کے بھرپور اظہا ر کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ انسان عروج کی ہر منزل طے کرسکتا ہے، سوائے پیغمبری کے۔
رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے کہا اعلیٰ تعلیم کا مقصد طلبہ کو صرف موجودہ معلومات کا حامل بنا نا نہیں، بلکہ ان میں غوروفکر، تنقیدی بصیرت، سوال اٹھانے اور علم کی نئی جہتیں دریافت کرنے کی صلا حیت پیدا کرنا بھی ہے۔ پروفیسر اقتدارمحمد خان، صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور ڈین، فیکلٹی برائے انسا نی علوم و السنہ نئے طلبہ و طالبات کو اپنے علمی سفر کے آغاز پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے نئے طلبہ کو جا معہ کے علمی ماحول، تعلیمی نظام، انتظا می امور اور دستیاب سہولیات سے آشنا کرنے کی ایک با مقصد کا وش قرار دیا، تاکہ وہ نئے ادارہ جاتی ماحول سے مانوس ہوکر اپنے تعلیمی سفر کو بہتر فہم اور واضح سمت کے ساتھ آگے بڑھا سکیں۔
اس موقع پر پروفیسر تنوجہ، ڈین، شعبہ امورِ تعلیم ، پروفیسر احتشام الحق، کنٹرولر امتحانات، پرو فیسر محمد اسعد ملک، چیف پراکٹر،ڈاکٹر حبیب الرحمن، کوآرڈینیٹر، این ایس ایس؛ پروفیسر راحیلہ فارو قی ، قائم مقام ڈائریکٹر، یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل؛ پروفیسر ایس ایم مذکر، کوآرڈینیٹر، سویم؛ پروفیسر نفیس احمد، ڈائریکٹر، گیم اور اسپورٹس؛ پروفیسر ریحان خان سوری، قائم مقام ڈائریکٹر، مرکز برائے اختراع و کار وباری صلاحیت اور نوڈل افسر، انٹرن شپ سیل؛ ڈاکٹر وکاس سیتارام جی نَگرالے، یونیورسٹی لائبریرین ؛ ڈاکٹر راج نیش کمار، کوآرڈینیٹر، این سی سی اور ڈاکٹر ارشاد حسین نقوی، چیف میڈیکل آفیسر، انصاری ہیلتھ سینٹر نے شرکت کی۔
اس دو روزہ پروگرام کا انعقاد فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ میں ایم اے، بی اے، ایڈوا نس ڈپلومہ، ڈ پلو مہ اور سرٹیفکیٹ سمیت مختلف پروگراموں میں نئے طلبہ و طالبات کو جامعہ میں اپنے تعلیمی سفر کے موثر آغاز اور دستیاب سہولیات و مواقع سے بھرپور استفادے کے لیے ضروری رہ نمائی فراہم کرنا تھا۔
پروگرام کا آغاز شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے طالب علم محمد ریان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر صبا محمود بشیر، شعبہ انگریزی اور ڈاکٹر خالد مبشر، شعبہ اردو نے انجام دیے۔ کلمات تشکر ڈاکٹر محمد ارشد،ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور ڈاکٹر صہیب عالم،ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ عربی نے ادا کیے۔اس موقع پر فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز کے تمام شعبوں کے صدور، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
No Comments: