Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انکت شرما قتل معاملے میں عمر قید کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس

جسٹس مدھو جین کی بنچ نے اس معاملے کی اگلی سماعت کی تاریخ2 دسمبر کو مقرر کی ہے

نئی دہلی، 18 اگست (میرا وطن نیوز)
دہلی ہائی کورٹ نے 2020 کے دہلی فسادات کے دوران آئی بی افسر انکت شرما کے قتل کے معاملے میں ٹرائل کورٹ سے ملی عمر قید کی سزا کو چیلنج کرنے والی جاوید کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی پو لیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس مدھو جین کی بنچ نے اس معاملے کی اگلی سماعت 2 دسمبر کو مقرر کی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے انکت شرما کے قتل کے معاملے میں طاہر حسین، ناظم، قاسم، انس اور جاوید کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے اس معاملے میں چھ ملزمان، حسین عرف ملا جی عرف سلمان، سمیر خان، فیروز، گلفام، شعیب عالم عرف بوبی اور منتظم عرف موسیٰ کو بری کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
ناظم اور قاسم نے ٹرائل کورٹ سے ملی عمر قید کی سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، جس پر آج سماعت ہوئی۔دونوں کی عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے دونوں کی سزا معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے متعلقہ جیل افسر کو اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سزا کی معطلی کی درخواست پر 2 دسمبر کو سماعت ہوگی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *