Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اندرا چوک جعفرآباد سے کنویں والی مسجد تک نئی سیور پائپ لائن ڈلوانے کے کام کا افتتاح

سیلم پور اسمبلی حلقہ میں نئی سڑکیں بنوانے کے ساتھ یہ ترقیاتی کام کیا جارہا ہے: زبیر احمد

نئی دہلی ،17اگست (میرا وطن نیوز)
اندرا چوک جعفرآباد سے کنویں والی مسجد تک نئی سیور پائپ لائن ڈلوانے کے کام کا افتتاح رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے کیا۔پچھلے 5سالوں سے اندرا چوک سے کنویں والی مسجد تک کے ائیریا میں سیور لائن اوور فلو ہونے کے سبب کافی دقتوں کا سامنا ہو رہاتھا۔اس بڑی پریشانی کو دیکھتے ہوئے آج سیلم پو ر اسمبلی حلقہ میں نئے سیو ر پائپ لائن ڈالنے کی شروعات کی گئی۔اس نئی پائپ لائن کی لمبائی تقریبا 200میٹر ہے۔اس لائن کے ڈلنے سے مین روڈ کے علاوہ گلی نمبر 23سے 37اور آس پاس کی گلیوں کو سیور اوور فلو سے نجات ملے گی۔
اس موقع پر زبیر احمد نے کہاکہ آج جس روڈ پر نئے سیور پائپ لائن ڈلوانے کے کام کا افتتاح کیا گیا ہے وہ جعفرآباد کا مین روڈ ہے جہاں پچھلے 5سالوں سے کافی پریشانی آرہی تھی ، سیور اوور فلو ہو جاتے تھے لیکن اب یہ پریشانی ہمیشہ کیلئے ختم ہونے والی ہے چونکہ نئے پائپ لائن ڈلوانے مین اس بات کا خاص دھیان دیا جائے گا کہ اس روڈ پر جتنے بھی سیور ہیں وہ اوور فلو نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ سیلم پور اسمبلی حلقہ میں نئی سڑکیں بنوانے کے ساتھ ساتھ یہ کام بھی کیا جارہا ہے کہ علاقے کے تمام سیور اوور فلو نہ ہوں۔
اہم شرکا حاجی مقصود جمال ، سید ناصر جاوید ، افسر خان ، جے ای زید رئیس ، سپر وائزر شلیندر نر مل ، کانٹر یکٹر فہیم ، اشرف بابا ، شاداب حسن ، رضوان ادریسی ، اختر خان ، مقیم خان ، جاوید برقی ، شمیم خان ، محبوب ادریسی ، ساجد علی چودھری ، قاسم سیفی ، شہزاد بھائی ، کنور اسلم ، کلو بھائی ، یعقوب احمد چشمے والے ، حاجی جمیل ، ضیا الرحمن ، انصار احمد ، مظفر خان ، فرقان انصاری ، یوسف ادریسی ، منو ادریسی ، راﺅ نوید ، محمد شکیل ، ندیم راعین کے نام قابل ذکر ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *