
ئی دہلی، 15 اگست (میرا وطن نیوز)
ہندوستان کی آزادی کے 79 سال مکمل ہونے اور 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج منزل میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی اور حج کمیٹی کے دیگر تمام اسٹاف نے بھی پرچم کو سلامی پیش کی۔
اس موقع پر کوثر جہاں نے ملک کی آزادی کی جدوجہد میں شامل ہونے والے اور اس کے لیے اپنی جانو ں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں اور مجاہدین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے نئی نسل میں آزادی کی حفاظت اور حب الوطنی کے جذبات کو زندہ رکھنے کی اپیل بھی کی۔
No Comments: