
نئی دہلی، 15 اگست(میرا وطن نیوز )
یوم آزادی کے مبارک موقع پرپردیش کانگریس صدردیویندر یادو نے ہفتے کو ریاستی کانگریس دفتر راجیو بھون میں ترنگا لہرایا۔ پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اور پارٹی کے ارکان نے عظیم آزادی پسندوں اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔
اس موقع پر انل بھاردواج ،عبدالحنان، بھیشم شرما، جگ جیون شرما، سریندر کمار، لکشمن راوت،ڈاکٹر پی کے مشرا، پریرنا سنگھ،دھرم پال چنڈیلا، بھوپیش یادو،شانتی سوروپ، پرمود جینت، بالکشن بالی، مہندر بھاسکر، امندیپ سودان،مہندر منگلا، منگیش تیاگی، محمد عثمان، سمیت شرما، کونسلرنازیہ دانش،حاجی سمیر منصوریاور حاجی ظریف، سنیل کمار، راجیو ورما،سنجے نیرج ،انوج اتری، ترون کمار، ستبیر شرما، آدیش بھارواج، نریش شرما اور سنیل چودھری سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہم سب کو ملک کے اتحاد اور سالمیت کو مضبوط کرنے کا عہد کرنا چاہیے اور معاشرے میں ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔تقریب میں موجود کانگریس قائدین اور کارکنوں نے ملک کے اتحاد، سا لمیت ، آئین اور جمہوری اقدار کی حفاظت کا عہد لیا۔مدھیہ پردیش میں کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے کی ریلی کے مقام پر ’ہون‘اور شدھی کرن کرنے کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس پورے واقعہ کو کانگریس صدر اور جمہوری اقدار کی توہین قرار دیا۔ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدردیویندر یادو نے مذمتی قرارداد منظور کی اور متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
No Comments: