Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

تا جر وں سے صدر بازار کو درپیش مختلف مسائل کے حل کےلئے متحد ہونے پر کی اپیل

یوم آزادی تقریب میں تاجروں کی شرکت نے حب الوطنی کے جذبہ کا کیا مظاہرہ

نئی دہلی،15اگست (میرا وطن نیوز)
80ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر بازار میں سودیشی مارکیٹ ٹریڈرس ایسوسی ایشن کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی۔ یہ تقریب ایسوسی ایشن کے صدر شاکر بھائی اور خزانچی راجکمار گپتا کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے حب الوطنی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر موجود مہمانوں میں سینئر تاجر رہنما اور صدر بازار باری مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر پرمجیت سنگھ پما؛ صدر بازار تاجر ایسوسی ایشن کے صدر راکیش کمار یادو، قائم مقام صدر یوگیندر سنگھ اور جنرل سکریٹری راجندر شرمانے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں اعزاز سے نوازا۔ پورے بازار کو ترنگے سے مزین کیا گیا، جس سے حب الوطنی سے بھر پور ماحول پیدا ہو گیا۔
اس موقع پرصدر شاکر بھائی اور خزانچی راج کمار گپتا نے کہا کہ یہ تقریب تاجروں میں حب الوطنی اور سماجی اتحاد کے جذبے کو تقویت دینے کا ذریعہ بن گئی ہے۔پرمجیت سنگھ پما اور راکیش کمار یادو نے تا جر وں سے صدر بازار کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی۔تاجر اتحاد کو صدر بازار کی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے انہوں نے علاقے کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *