
نئی دہلی ،14اگست (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کے سینٹرل زون کے محکمہ تعلیم کے تحت ایم سی پرائمری اوکھلاہندی /اردو کو -ایڈ اسکول میں 80 واں یومِ آزادی پورے جوش و خروش اور عقیدت سے منایا گیا ۔اس موقع پر اسکول انچا رج سروری بیگم کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی ۔اس دوران قومی ترانہ اوردیش گان کے ساتھ دیش بھکتی کے گیت پیش کئے گئے ۔اس دوران بچے ترنگے میں رنگے نظر آئے ،کوئی بچہ ترنگے کی پٹی گلے میں ڈالے ہوئے تھا تو کوئی ترنگے کی کیپ لگائے ہوئے نظر آرہا تھا ۔
اوکھلا ہیڈواقع اسکول میںمنعقد تقریب میں اساتذہ سروری بانو ،اکبری خاتون ،ناظرہ پیکر ،شگفتہ نسرین ،صفیہ خاتون ،زوہرہ فاطمہ ،واصفہ بیگم ،ادیبہ بیگم ،لقمان علی ،پرینکا کسوٹیا ،فرحت رئیس ،ثنا ناز ،نیہا خان ،سید رضوان علی اور چنچل راج کے علاوہ طلبا اور ان کے والدین موجود تھے ۔ اساتذہ نے بچوں کو بتایا کہ وطن عزیز کی آزادی کے لیے بے مثال جانی ومالی قربانیاں پیش کی گئی جس کے بعد ہی ہمارے ملک کو آز ا دی ملی تھی ۔
No Comments: