
نئی دہلی ،14اگست(میرا وطن نیوز)
ویزن 2026 کے زیر اہتمام قائم ہونے والی دسویں این جی او ’ویزن فاو ¿نڈیشن‘کا باقاعدہ افتتاح کو ز ی کوڈ میں ایک پروقار تقریب کے دوران عمل میں آیا۔جس میں سماجی، تعلیمی، کاروباری اور ملی شعبو ں سے وابستہ متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ ویزن 2026 کے چیئرمین ٹی عارف علی نے باضا بطہ طور پر ویڑن فاو ¿نڈیشن کے قیام کا اعلان کیا۔ تقریب میں موجود معزز شخصیات نے مشترکہ طور پر فاو ¿ نڈیشن کے لوگو کی رونمائی بھی کی۔
ویزن فاو ¿نڈیشن کا مقصد شمالی، مشرقی اور مغربی ہندوستان میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں کو بااختیار بنانا، ان کی انتظامی و تنظیمی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا، ان کے دائرہ کار کو وسیع کرنا اور سماجی ترقی کے میدان میں ان کے اثرات کو مو ¿ثر بنانا ہے۔ فاو ¿نڈیشن مختلف اداروں کے درمیان تعاون، تجربات کے تبادلے اور صلاحیت سازی کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔
تقریب میں انجینئر محمد کویا جنرل سکریٹری مسلم سروس سوسائٹی ،ایم اے محبوب نائب صدر کریڈائی ساو ¿تھ زون، محمد شفیع، منیجنگ ڈائریکٹر منار اسٹیلز، کارادان سلیمان، سی ایم ڈی کارادان لینڈز، ڈاکٹر عائشہ سواپنا، پرنسپل فاروک کالج؛ زیڈ اے اشرف، جنرل سکریٹری سی آئی جی آئی؛ ڈاکٹر پی سی انور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقراءانٹرنیشنل ہسپتال؛ کے سجاد، خزانچی وِزڈم اسلامک آرگنائزیشن؛ ایڈووکیٹ محمد حنیفہ، نائب صدر کیرالہ ندوة المجاہدین مرکز الدعوہ؛ رزاق پالری، ریاستی صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا؛ پی آئی۔ نوشاد، چیئرمین پیپلز فاو ¿نڈیشن؛ محترمہ رَجینہ بیگم، جنرل سکریٹری جے آئی ایچ ویمنز ونگ، کیرا لہ؛ کے علاوہ ڈاکٹر اوصاف احسن، ڈاکٹر عزیز طرووانا، ایم ایم زبیر اور حنیفہ حاجی نے شرکت کی اور تقریب سے اظہارِ خیال کیا۔
ایم ساجد، ڈائریکٹر ویزن 2026 نے مہمانوں اور شرکائے تقریب کا خیرمقدم کیا، جبکہ پی مجیب الر حمن ، امیر جماعت اسلامی ہند، کیرالہ نے اختتامی خطاب کیا۔اس سے قبل ٹی عارف علی نے ڈیلینیسٹ بلڈنگ، کوزی کوڈ میں قائم ویڑن فاو ¿نڈیشن کے نئے دفتر کا افتتاح کیا، جس کے ساتھ ہی فاو ¿نڈیشن کی عملی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
No Comments: