
بلند شہر ،12اگست (میرا وطن نیوز )
سانکھنی بلند شہر کی درگاہ شاہ نجف میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ اور آپ کے نواسے حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کی شہادت کے غمناک و المناک موقع پرمنعقد مجلس عزا اختتام پذیر ہوگئی۔ مجلس کو سیتھل، بر یلی کے مشہور عالم دین مولاناسید عازم حسین زیدی نے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کی سیرت طیبہ اور آپ کے کردار کے مختلف پہلوو ¿ں پر روشنی ڈالی۔
مولانا عازم حسین زیدی نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی سیرت صرف مسلمانوں کے لیے ہی نمونئہ عمل نہیں ہے بلکہ پوری عالمِ انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے۔ آج عالمی منظرنامے پر نظر ڈالیں تو جن مسائل کے حل کے لیے دنیا کے مفکرین اور انسانیت کا درد رکھنے والے افراد جدوجہد کر رہے ہیں، رسول اکرم نے ان مسائل کے بنیادی حل تقریباً چودہ سو سال پہلے ہی پیش کر دیے تھے۔
مولانا عازم زیدی نے کہا کہ پیغمبراسلام نے معاشرے میں غریب اور امیر کو برابر کا انسانی مقام عطا کیا ، خواتین کو ان کے حقوق دیے اور غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کی بنیاد رکھی۔ آپ نے عدل و انصاف ، مساوات، اخوت، محبت اور انسانی احترام کا درس دیا اور ایک ایسے معاشرے کی بنیاد رکھی جس میں ہر انسان کے حقوق اور عزت کا تحفظ ہو۔
مولانا عازم حسین زیدی نے کہا کہ آج دنیا کو جن اصولوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، وہ سیرت رسول اکرم میں پور ی وضاحت کے ساتھ موجود ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سیرت نبوی کو صرف بیان کرنے کے بجائے اپنی عملی زندگی میں بھی نافذ کریں۔مولانا نے آخر میں مصائب اہلبیت بیان کئے۔
ان دو روزہ مجالس میں سوز خوانی را شد عباس و ہمنوا صاحبان اورپیش خوانی چاند بیگ اور مجا ور حسین نے کی ۔نظامت کے فرائض حاثر عبا س نے انجام دیے ۔ آخر میں خانوادہ الطاف حسین نے تمام عزادار و ں کا شکریہ ادا کیا ۔
No Comments: