Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انکت شرما قتل کیس: 6 ملزمان کو بری کئے جانے کے فیصلہ کو دہلی پولیس ہائی کورٹ میںکرےگی چیلنج

اس معاملے میں قصوروار قرار دیے ناظم اور قاسم نے عرضیاں داخل کر کے اپنی سزاو ¿ں کو چیلنج کیا

نئی دہلی، 12 اگست(میرا وطن نیوز)
سال 2020 میں دہلی فسادات کے دوران آئی بی افسر انکت شرما کے قتل کے معاملے میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے چھ ملزمان کو بری کیے جانے کے حکم کو دہلی پولیس ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔ بدھ کو دہلی پولیس کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے جسٹس پرتیبھا سنگھ کی سربراہی والی بنچ کو یہ اطلا ع دی۔ ہائی کورٹ اس معاملے میں قصوروار قرار دیے گئے دو افراد کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت کر رہا ہے۔
اس معاملے میں قصوروار قرار دیے گئے دو افراد ناظم اور قاسم نے ہائی کورٹ میں عرضیاں داخل کرکے اپنی سزاو ¿ں کو چیلنج کیا ہے۔ دونوں کی عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی سزا معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے متعلقہ جیل افسر کو اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سزا معطل کرنے کی درخوا ست پر 2 دسمبر کو سماعت ہوگی۔
واضح رہے کہ کڑکڑڈوما عدالت نے انکت شرما قتل کیس میں طاہر حسین سمیت پانچ افراد کو قصوروار قرار دیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے اسی معاملے میں چھ ملزمان کو بری کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ عدا لت نے طاہر حسین کے علاوہ جن افراد کو قصوروار قرار دیا، ان میں ناظم، قاسم، انس اور جاوید شامل ہیں ۔عدالت نے جن ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا، ان میں حسین عرف مولا جی عرف سلمان، سمیر خان، فیروز، جاوید، گلفام، شعیب عالم عرف بوبی اور منتظم عرف موسیٰ شامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *